نئی دہلی : (ایجنسی)
سی بی ایس ای 12 ویں کلاس ٹرم 1کا رزلٹ آج 9 مارچ 2022 یا اس ہفتے جاری کیا جا سکتا ہے۔ سی بی ایس ای کے ذریعہ رزلٹ جاری ہونے کے بعد امیدوار سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in یا cbseresults.nic.in پر دیکھ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں سی بی ایس ای ٹرم-1 کے نتائج کے جاری ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حالانکہ بورڈ نے اس سلسلے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا ہے۔ لہٰذا، طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی نئی اپ ڈیٹس کے لیے CBSE کی آفیشل ویب سائٹ کو چیک کرتے رہیں۔
سی بی ایس ای ٹرم -1 رزلٹ کیسے چیک کریں
سب سے پہلے طلباء CBSE کی سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in یا cbseresults.nic.in پر جائیں۔
اب ہوم پیج پر ظاہر ہونے والےCBSE10th Term 1 Result 200 یا ـCBSE 12th Term 1 Result 2022کے لنک پر کلک کریں ۔
اب آپ ایک نئے پیچ پر آئیں گے۔
یہاں مانگی گئی جانکاری رول نمبر اورتاریخ پیدائش درج کریں اور سبمٹ پرکلک کریں ۔
اب آپ کا نتیجہ آپ کے سامنے اسکرین پر ظاہر ہوگا۔
اسے چیک کرنے کے بعد ڈاؤن لوڈ کریں اور مزید ضرورت کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں۔
سرکاری ویب سائٹ کے علاوہ، سی بی ایس ای 12 ویں ٹرم-1 کے امتحان کے نتائج بھی Digilocker اور UMANG ایپ پر جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 32 لاکھ سے زیادہ طلباء اپنےسی بی ایس ای 10 ویں ، 12 ویں ٹرم 1 امتحان کے رزلٹ جاری ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔