دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ریاست میں نوآبادیات کی تمام علامتوں کا دوبارہ نام رکھا جائے۔’دی پرنٹ’ کی خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘پی ایم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد، ملک بھر میں استعمار کی تمام علامتوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں سڑکیں اور شہر انگریزوں کے دور کے ہیں، انہیں تبدیل کیا جائے گا۔
ہم نے ہدایت کی ہے کہ ریاست میں استعمار کی تمام علامتوں کا دوبارہ نام تبدیل کر دیا جائے، انہوں نے یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی اور دہلی میں راج پتھ کا نام کرتویہ پتھ رکھنے کے بعد کہی۔