نئی دہلی:
کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے اپنی پارٹی سے بی جے پی کی طرح بڑا سوچنے کی پیروی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کو اس مایوس کن نظریہ کو نہیں ماننا چاہئے کہ وہ بہت چھوٹی و کمزور ہوچکی ہےیا اپنی کھوئی زمین واپس نہیں پاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ میں مغربی بنگال اور آسام سے ایک چیز سیکھی ہے، آپ کو یہ کبھی بھی تسلیم نہیں کرنا چاہئے کہ آپ بہت چھوٹے ہیں۔ کمزور ہیں اور کسی حلقے یا ریاست میں کچھ بڑا نہیں کرسکتے۔ خورشید نے یہ بھی کہاکہ میرا ماننا ہے کہ بی جے پی نے ان جگہوں پر بھی ایسا (بڑا سوچننے کی پالیسی) کیا ہے جہاں ان کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔