نئی دہلی :(ایجنسی)
نیوز نیشن کے کنسلٹنٹ ایڈیٹر دیپک چورسیا کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ سی ڈی ایس بپن راوت کی مت کے بعد ان سے جڑی جانکاری دے رہے ہیں ۔ جب وہ اس جانکاری کو شیئر کر رہے تھے تبوہ ویڈیو میں بالکل بھی نارمل حالت میں نہیں دکھ رہے تھے۔ ویڈیو کےوائرل ہونےپر لوگ سوشل میڈیا پر سوال کررہے ہیں کہ کیا دیپک چورسیانے شو کے دوران شراب پی رکھی تھی۔
دیپک چورسیا ‘’دیش کی بحث‘ نامی ایک شو کرتے ہیں۔ یہ پرائم ٹائم شو شام 8:30 بجے نیوز نیشن پر نشر ہوتا ہے۔ 9 دسمبر کی رات سی ڈی ایس بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر فوجی افسران کی لاش دہلی لائی جا رہی تھی۔ یہ شو اس وقت کا ہے۔
دہلی کے پالم ایئر پورٹ پر تمام لاشوںکو آخری درشن کےلیے رکھا گیا تھا۔ جہاں پی ایم نریندرمودی سمیت دیگر لیڈر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ دیپک چورسیا نے تقریباً پانچ منٹ ہی شو کی میزبانی کی۔جس کے بعدانہیں شو سے نکال دیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو میں اس سے قبل پالم ایئرپورٹ کے مناظر فل اسکرین پر دکھائے گئے تھے۔ پھر شو کے اینکر دیپک چورسیا کو اسکرین پر ایک چھوٹے سے حصے میں دکھایا گیا۔ پھر بار بار پالم ہوائی اڈے کی تصویریں پوری اسکرین پر دکھائی گئیں۔
شو میں دیپک چورسیا نے پہلے یہی بات کئی بار دہرائی، پھر جنرل راوت سے اپنی ملاقات کا ذکر کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بپن راوت کے نام کی جگہ سابق آرمی چیف اور موجودہ مودی حکومت میں وزیر وی کے سنگھ کا نام لے لیا۔
کیا دیپک چورسیا شراب پی رکھی تھی؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں، جس میں لوگ دیپک کو شراب نہ پی کر شو کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ نیوز لانڈری نے یہ جاننے کی کوشش کی، دیپک چورسیا نے شو کے دوران شراب پی تھی یا ان کی طبیعت خراب تھی؟
نیوز نیشن کے ملازمین نے شراب نوشی کی تصدیق کی ہے۔ ملازمین کے مطابق دیپک چورسیا اپنی فیملی کی شادی میں شرکت کے لیے اندور گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے شراب پی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دیپک چورسیا کی شادی میں ڈانس کرتے ہوئے بھی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دیپک جس لباس میں شادی میں نظر آرہے ہیں وہ پہن کر وہ شو میں اینکرنگ بھی کررہے ہیں۔
چینل میں کام کرنے والے ایک ملازم نے کہا، ’دیپک جب شادی کے بعد آئے تو وہ شو نہیں کرنا چاہتے تھے۔ لیکن انہیں شو کرنے کے لیے کہا گیا ۔ دراصل دیپک چورسیا کئی بار شراب پینے کے بعد شو کر چکے ہیں، اس لیے چینل کو یہ شو کرنا پڑا۔ سوچا کہ وہ شو کریں گے لیکن جب وہ ٹھیک سے اینکرنگ نہیں کر پا رہے تھے تو چینل نے جلد بازی میں شو کو جاری رکھنے کی ذمہ داری ان کی جگہ دوسرے اینکرز کو دے دی۔
ملازم بتاتے ہیں، ’دیپک چورسیا یہ شو اندور سے کر رہے تھے۔ پانچ منٹ بعد انہیں شو میں آف ائیر کر کے دہلی سے دو اینکرز کو شامل کیا گیا، بعد میں ان دونوں اینکرز نے شو مکمل کیا۔ دیپک چورسیا کو جس حصے میں سے ہٹا دیا گیا تھا اس دوران اس وقت اس نے پی سی آر کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔جس کو ریکارڈ کیا گیا لیکن بعد میں ہٹا دیا گیا۔اس کے علاوہ نیوز نیشن کے کسی پلیٹ فارم پر شیئر نہیں کیا گیا۔
نوئیڈا کے دفتر میں کام کرنے والے ایک ملازم نے بتایا کہ کوئی بھی اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ ملازم کے مطابق دیپک چورسیا کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم نیوز لانڈری اس کی تصدیق نہیں کر سکی۔
نیوز نیشن نے 10 دسمبر کو دیپک چورسیا کی تصویر کے ساتھ شو کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ حالانکہ جب شو شروع ہوا تو دیپک چورسیا غائب تھے۔
ہندوستانی ٹی وی میڈیا پر گالیوں کا سیلاب کئی بار دیکھا گیا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اینکر کو ٹی وی پر اس طرح اینکرنگ کرتے دیکھا گیا۔