نئی دہلی :(ایجنسی)
نیوز نیشن چینل کے اینکر دیپک چورسیا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے چینل کا ہے جس میں وہ اینکرنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ دیپک چورسیا شہید سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کے الفاظ ٹھیک سے نہیں نکل رہے ہیں۔ کئی جگہ وہ آنجہانی جنرل کا نام بھی غلط لے رہے ہیں تو کئی جگہ جنرل کو صحافی کہہ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو پر لوگوں کا کافی ردعمل آ رہا ہے۔
رنوجے سنگھ نامی صارف لکھتے ہیں کہ انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کوئی جاننے والا بتائے۔ الکا ساہو کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک تبصرہ آیا کہ دکھی ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں شاید۔ متالی مکھرجی نام کی ٹوئٹر یوزر لکھتی ہے کہ کیایہ اسی سنسار میں ہو رہا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انکے اس رویہ کا کیا وجہ ہے لیکن اینکر کو ایسی صورتحال میں آن ایر نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ بہت غیر ذمہ دار انہ ہے ۔