نئی دہلی :
ملک میں کورونا وائرس کی وبابڑھتی ہی جارہی ہے۔ وہیں آکسیجن کی قلت بھی سامنے آرہی ہے۔ملک کی راجدھانی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں سنگین طور پر بیمار 25 کووڈ مریضوں کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موت ہوگئیاور ایسے 60 مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں سنگین بحران کے درمیان جمعہ کے روز عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اسپتال کی جانب سے حکومت کو الرٹ کرنے کے بعد یہاں آکسیجن کی فراہمی کی گئی ہے۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ ایک بڑا خطرہ ٹل سکتا ہے۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ اس سانحہ کے پیچھے ممکنہ وجہ آکسیجن کی کمی ہوسکتی ہے۔ سر گنگارام اسپتال کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وینٹی لیٹر اور بی آئی اے پی مشینیں بھی موثر انداز میں کام نہیں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شدید طور پر بیمار 60 دیگر افراد کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں اور شدید بحران کا خدشہ ہے۔ اہلکار کے مطابق اسپتال کے آئی سی یو اور ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے غیر میکانکی انداز میں وینٹیلیشن کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔