کولکتہ: پٹنہ کے بعد بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ اس میٹنگ سے پہلے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بنگلورو میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں کے لیے ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی کے ڈنر پارٹی میں شرکت کا امکان نہیں ہے، حالانکہ وہ بنگلور میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بھرجی اور ٹی ایم سی کے ارکان اسمبلی نے ڈنر پارٹی میں شرکت کریں گے
. ٹی وی 9کے ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی 17 جولائی کو بنگلورو کے لیے روانہ ہوں گی۔ اس دن کانگریس نے اپوزیشن کے لیے خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس ضیافت میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔