وارانسی :(ایجنسی)
وارانسی کی گیان واپی مسجد کے سروے کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے میں، چاروں مدعیان نے آج اپنے سیل بند لفافے کو عدالت میں سرینڈر کرنے کی کوشش کی، لیکن ضلع جج نے اسے واپس کر دیا۔ ایڈووکیٹ کمیشن کی کارروائی کی ویڈیو فوٹو لیک ہونے کی وجہ سے چاروں عرضی گزار خواتین ضلع جج کی عدالت میں پہنچیں اور اپنا سیل بند لفافے سرینڈر کرنے لگیں ، وہیں عدالت نہیں اس معاملے کی بھی جانچ کران کے لئے کہا کہ ویڈیو لیک کیسے ہوئی، ویڈیو لیک کیس کی بھی 4 جولائی کو سماعت ہوگی۔
غور طلب ہے کہ کل شام چاروں عرضی گزار خواتین سیتا ساہو، ریکھا پاٹھک، لکشمی دیوی اور منجو ویاس کو عدالت نے ویڈیو فوٹو کا بند لفافہ حوالے کیا تھا۔ لفافہ حوالے کیے جانے کے فوراً بعد ویڈیو لیک ہو گئی تھی۔
چاروں مدعی خواتین کے مطابق ان کا سیل بند پیک لفافہ ابھی تک نہیں کھولا گیا لیکن اس کے باوجود ویڈیو لیک ہو گئی جس کی وجہ سے وہ اپنا سیل بند لفافہ اسی حالت میں واپس کرنے آئی تھیں جس حالت میں عدالت نے اسے ان کے حوالے کیا تھا، لیکن عدالت نے اسے واپس نہیں لیا۔ اس دوران مسلم فریق کی طرف سے ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ضلع جج کی عدالت میں اٹھایا گیا۔