نئی دہلی :(ایجنسی)
نوجوانوں کی بہت اہمیت ہے اللہ ان کی حفاظت فرمائے اور وہ ملک وملت کے لیے ایثار وقربانی دینے والے بنیں۔ کچھ لوگ ملکی حالات کو مبالغہ آمیز ی کے ساتھ پیش کر کے نوجوانوں اور دیگر لوگوں کو نسل کشی کے نام پر قتل کا خوف دلاکر ورغلا رہے ہیں، جیسے ماضی میں ہواتھا ۔امریکی رپورٹس میں بین السطورچھپےہوئے امور پر نگاہ رکھنی ہوگی۔
ملکی قانون کے مطابق کارروائی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہندوستانی مسلمانوں اور نوجوانوں کی خوبی ہے کہ وہ اپنے اکابر اور اداروں کی رہنمائی قبول کرتے ہیں ابھی تک کی دینی وملی اورملکی ترقیاتی میں ان کی رہنمائی کا بہت بڑا حصہ ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ قوم وملت کے لیے اپنی محنت اور سرمایہ کو خرچ کر نے کے جذبے کو بڑھانے کی کوشش کر نی چاہیے۔
سوال خوب کریں اور اس پر علمی وسائنسی طریقہ سے خوب بحث کریں ہر ویڈیو اورتبصرہ پر غور کریں۔ آنکھ بند کرکے اس پر عمل نہ کریں۔ اجتماعی اور ملکی وملی مسائل میں ملی تنظیموں کے تجربات اور ان کی آراء سے آگاہ ہو کر اسے دیکھ لیں اور عمل میں لائیں۔ ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔