نئی دہلی :(ایجنسی)
سوئٹزرلینڈ میں قائم فارماسیوٹیکل ملٹی نیشنل نووارٹس نے منگل کے روز کہا کہ وہ کمپنیکی جانب سے اعلان کئے گئے ری اسٹریکچر پلان کے تحت 8000 ملازمین کو فارغ کرنے جاری ہے ۔ جو کمپنی کے کل عالمی افرادی قوت کا 7.4فیصد ہے، جس میں کمپنی کے سوئٹزرلینڈ کے دفتر میں کام کرنا بھی شامل کیا گیاہے ۔
اس چھٹنی کے بارے میں، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو واس نرسمہا نے کہا کہ ’سنگل ڈیجٹیل تھاؤسینڈز‘ ہمارے ری اسٹریکچر پلان کا حصہ ہے جو کمپنی کی جانب سے اپریل میں اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعہ ہماراہدف 2024 تک ایک بلین ڈالر کی بچت کرنا ہے ۔
اس نے اپنے نئے تنظیمی ڈھانچے کو نافذ کرنے میں اچھی پیش رفت کی ہے جس میں اس کے فارماسیوٹیکل اور آنکولوجی کے کاروباری یونٹوں کو ضم کرنا شامل ہے اور یہ تنظیم میں متعدد عہدوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔
کمپنی نے کہا کہ اس کی ری اسٹریکچر کے منصوبے کی وجہ سے سوئٹزرلینڈ میں 1,400 اور پوری دنیا میں 8,000 ملازمین کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے اس وقت سوئٹزرلینڈ میں 11,600 اور دنیا بھر میں 1,08,000 ملازمین ہیں۔