Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مذہبیات

عید کا دن خوشی اور مسرت کا دن ہے

RK News by RK News
مئی 2, 2022
in مذہبیات, مضامین
0
عید کا دن خوشی اور مسرت کا دن ہے
199
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: عامرظفر قاسمی

عید کادن نشاط وسرور فرحت وخوشی کادن ہے، جو سال میں دو مرتبہ حاصل ہوتا ہے پہلی خوشی اس کی یہ ہے کہ رمضان شریف کا مبارک مہینہ آیا اس میں خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہوئی تم نے جی لگا کر مہینہ بھر صبح سے شام تک اپنے آپ کو بھوکے پیاسے رکھا اور رات کو یادالٰہی میں بسر کیا ۔اس کی خوشی میں رمضان المبارک کے ختم ہوتے ہی یکم شوال کا دن تمہارے لئے فرحت وخوشی کادن مقرر کردیا گیا اور اس دن کو عید الفطر کہتے ہیںحدیث شریف میں آیا ہے کہ جب عیدالفطر کادن آتا ہے فرشتے راستوں پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور آواز لگاتے ہیں اے مسلمین کی جماعتوں اپنے رب کریم کی طرف چلو وہ تمہیں ایک اچھے کام کی توفیق دیتا ہے پھر اس پر ثواب عظیم عطا فرماتا ہے:

تمہیں رمضان المبارک کی راتوں میں نماز پڑھنے کا حکم دیا اور تم نے نماز پڑھی تمہیں دن میں روزہ رکھنے کا حکم دیا تم نے روزہ رکھا۔ تم نے اپنے رب کے حکم کی اطاعت کی اب اس کا انعام حاصل کروجب نمازِ عید ختم ہو جاتی ہے تو فرشتے آواز لگاتے ہیں خوش ہوجاؤ کہ تمہارے پروردگار عالم نے تمہاری مغفرت فرمادی اب تم خوشی خوشی اپنے گھروں کو لوٹ جاؤ، اسی لئے اس دن کو انعام واکرام کادن کہتے ہیںجب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ پہنچے تو اہل مدینہ سال میں 2میلے کرتے تھے، جب حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟

انہوں نے عرض کیا یارسول اللہ زمانہ جاہلیت میں ہم ان ایام میں خوشی مناتے تھے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا خدا تعالیٰ نے ان کے عوض ان سے بہتر دن خوشی منانے کے لئے تمہیں عطا فرمائے۔ ایک عیدالفطر اور دوسرا عید الاضحٰی۔ عید کے دن دو رکعت نماز واجب ہے جن لوگوں پر جمعہ کی نماز فرض ہے انہیں پر عید کی نماز واجب ہے اور جو شرطیں جمعہ کی نماز کی ہیں وہی عید کی نماز کی ہیں، مگر عیدین میں نماز کا خطبہ نماز کے بعد پڑھا جاتا ہے اور خطبہ کاپڑھنا اور سننا سنن مؤکدہ ہے۔عید کی نماز کیلئے اذان اور تکبیر نہیں۔ بلکہ آفتاب بلند ہونے کے بعد سب مسلمان ایک جگہ جمع ہوں جب سب جمع ہوجائیں تو امام ان کو دورکعت نماز پڑھائے اور اور ہرایک رکعت میں تین زائد تکبیر یں کہے جائیں ان زائد تکبیروں کاکہنا امام اور مقتدی دونوں پر واجب ہےاس کے بعد امام ممبر پر کھڑے ہو کر خطبہ پڑھیں۔

صدقۂ فطر کس کو دینا چاہیے؟

صدقہ فطر ہر ضرورت مند و غیر صاحب نصاب مسلمان سمیت مفتی بہ قول کے مطابق غریب غیرمسلم کو بھی دیا جاسکتاہے،چناں چہ اپنے سے اوپر کے رشتے دار جیسے ماں باپ،دادا،دادی،نانا، نانی وغیرہ اور اپنے سے نیچے کے رشتے دار جیسے بیٹا، بیٹی،پوتا، پوتی ،نواسا، نواسی وغیرہ کو نہیں دے سکتے،البتہ جو برابر کے رشتے ہیں جیسے بھائی، بہن، خالہ، پھوپھی وغیرہ کو مستحق ہونے کی صورت میں صدقۂ فطر دینا دوہرے اجر کا باعث ہے۔اسی طرح مدارس کے طلبہ کو دینا بھی دوہرے اجر کا باعث ہے۔تاہم اولیٰ یہ ہے کہ ان سب ضرورت مندوں میں جو زیادہ مستحق ہو اسے صدقۂ فطر میں ترجیح دینی چاہیے۔

عید کی نماز ادا کرنے کا طریقہ

پہلے اس طرح نیت کرے کہ میں عیدالفطر کی دو رکعت واجب معہ چھ زائد تکبیروں کے اس امام کےپیچھے پڑھتاہوں۔ پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ باندھ لے اور ثناء پڑھے، پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک اٹھائے اور ہاتھ چھوڑ دے، پھر دوسری مرتبہ اللہ اکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے اور ہاتھ چھوڑ دے، پھر تیسری بار اللہ اکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ کانوں تک اُٹھائیں اور ہاتھ باندھ لے۔پھر امام اعوذباللہ اور بسم اللہ آہستہ اور سورۃ فاتحہ اور سورت آواز سے پڑھے۔ مقتدی سماعت کرے، پھر رکوع اور سجدے کرکے دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوں۔

دوسری رکعت میں پہلے امام سورہ فاتحہ اور سورت پڑھے. پھر امام اور مقتدی اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور ہاتھوں کو چھوڑ دیں۔ پھر دوسری دفعہ اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ اٹھائیں اور ہاتھوں کو چھوڑ دیں۔ پھر تیسری دفعہ اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ کانوں تک اُٹھائیں اور ہاتھوں کو چھوڑ دیں۔ پھر چوتھی مرتبہ بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں جائیں اور طریقہ کے موافق دو رکعت نماز پوری کریں۔

عید کادن جہاں ہرلحاظ سے ہرکسی کےلئے یکساں خوشی اور مسرت کادن ہے وہیں رب العزت کی نعمتوں کےاظہارکابڑاسنہرادن ہے درحقیقت یوم عید الفطر رب کی اپنے بندوں پر بخششوں کادن ہے جیساکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نےارشادفرمایا عید کے دن اللہ تبارک وتعالیٰ زمین پر کچھ فرشتوں کانزول کرتاہے جوندالگاتےہیں امت محمد چلواپنےاس پروردگار کی بارگاہ میں جولازوال بخشش والاہے جوتھوڑے سے تھوڑا نیک عمل بھی قبول فرماتا ہے اور بڑےسےبڑاگناہ معاف فرمادیتاہے پھر جب سب لوگ عید گاہ میں نماز کیلئے جمع ہو تے ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ خوش ہو کر فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اے فرشتو!تم نے دیکھا کہ امت محمد پر میں نے رمضان المبارک کے روزے فرض کئے تھے، انہوں نے مہینہ بھر کے روزے رکھے مسجد وں کو آباد کیا میرے کلام پاک کی تلاوت کی، اپنی خواہشات کوروکا ،اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کی ،اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کی اور اب ادب سے اظہار تشکر کیلئے میری بارگاہ میں حاضر ہیں میں ان کوجنت میں ان کےان اعمال کابدلہ دوں گا ،پھر ارشاد فرماتا ہے ،اے امت محمد !جوچاہومانگو،عزت و جلال کی قسم !اس موقع پر مجھ سے جومانگوگے میں دوں گا اور تم عید گاہ سےپاک وصاف ہوکرنکلوگے تم مجھ سے خوش ہوجاؤاور میں تم سے راضی ،یہ ارشاد سن کر فرشتےخوش ہوتےہیں اور اس امت کو بشارت دیتے ہیں ۔

اب عید مبارک کواس نقطہ نظرسےہم دیکھتے ہیں کہ یہ چوں کہ اسلام کابڑاعظیم اور بڑاممتازتہوارہے اور یہ مسلم ہے کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے اس کے اصول عالمگیر ہیں اسی لئے یہ یکساں طورسےسارے عالم میں اسلام کی بھلائی کا خواہاں جس میں امیروغریب اور رنگ ونسل کی کوئی تمیز نہیں،اس نے عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کی اجازت فقط محدود حلقے کیلئے نہیں دی بلکہ اپنے پیروکار وں میں سے صاحب زرافراد کویہ حکم دےرکھاہے کہ اس سے پہلے کہ تم عید کی خوشیاں مناؤ،اس بات کا جائزہ لےلواور اپنے مفلس ونادار مذہبی بھائیوں کامشاہدہ کرلوجواپنی ناداری کی وجہ سے عید کی خوشی میں شریک نہیں ہوسکتے،کیونکہ اگر ایسا نہیں کرتےتوتمہارایہ جشن عید ادھورارہے گا،اس لئے کہ ایساجشن اس وقت مکمل نہیں ہوسکتا جب تک کہ امیروغریب اور چھوٹے بڑے کی تخصیص کے بغیرہرشخص اس میں شرکت نہ کرے یاایسی شرکت کی اجازت نہ ہو ،یعنی جس جشن میں فرقتیں قربتوں میں نہ بدلیں وہ جشن نہیں ،بزم سوگ ہوتاہے ،اسی لئے مذہب اسلام نے عیدسعید کی صورت میں ایک ایسا بزم دیاہے جس کی نظیر کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔

صدقہ فطرکےواجب ہونے کی یہی حکمت ہے کہ عید کادن امیرحضرات کیلئے بڑافراخی کادن ہوتاہے جبکہ غریب مسلمانوں کیلئے معمولی کھانےکا انتظام کرنابھی مشکل ہوجاتاہے معاشرہ کی اس ناہمواری کوختم کرنےکیلئے اللہ تعالیٰ نے اپنے صاحب ثروت بندوں پر صدقہ فطرکوواجب قرار دیا تاکہ اس کے غریب بندے عید کے دن احساس کمتری کے شکار نہ ہوجائیں ۔ اور رب کی نعمتوں سے ناامید نہ ہوجائیں ۔

ان تمام خوبیوں کے باوجود یوم عید الفطر کو دنیا کی سب سے نرالی اور بےنظیرتقریب سعید ہونے کا شرف حاصل ہے اسلام نے عالم انسانیت کیلئے قرآن مجید کی شکل میں جو انوکھے اور عالمگیر ضابطے بتائےہیں،ان میں ایک ضابطہ رمضان بھی ہے چنانچہ یہ ضابطہ دراصل طہارت قلب تزکیہ نفس جنوں کی تربیت ہے تاکہ فرزندان توحید کے دل و دماغ پاکیزگی کا گہوارہ بن جایئں اور یوم عیدالفطر کوبڑی عاجزی اورادائے بندگی کے ساتھ خدا کی ان نعمتوں کا فراخ دلانہ شکراداکریں جو اس نے رمضان المبارک اور عید مبارک کے دن عطا کیاسی لئےعید مبارک اسلامی تعلیمات کی برکتوں کے صدقےایک عالمی درس اتحاد کا پیغام دیتا نظرآتاہے اور ایک لاجواب اجتماعیت کامنظر ہرجگہ نمایاں ہوتا ہے اسی اتحاد واجتماعیت سے مسلمانوں کے دل ودماغ کومنور کرنےکیلئے مذہب اسلام ہزاروں افراد کے اجتماع کی یہ سالانہ تقریب مسلمانوں کو عطا کی ہے،جہاں سبھی فرزندان توحید ایک امام کی آواز پر جھک جاتے ،اٹھ پڑتے اور بیٹھ جاتے ہیں چند منٹوں کےاتحاد کا نظارہ اور یہ دلکش منظر توکسی دوسرے مذہب میں کبھی نہیں دیکھا جاسکتا ۔

عیدکے مستحبات

1-غسل اور مسواک کرنا۔

2 – اپنے پاس جو کپڑے موجود ہوں ان میں سے اچھے کپڑے پہننا۔

3 -خوشبو لگانا۔

4 -عیدگاہ میں عید کی نماز پڑھنا۔

5 -عیدگاہ پیدل جانا۔

6 -ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔

7 -عید کی نماز سے پہلے گھر میں یا عیدگاہ میں نفل نماز نہ پڑھنا اور عید کی نماز کے بعد عیدگاہ میں نفل نہ پڑھنا۔

8 -نماز عید الفطر سے پہلے کھجور یاکوئی میٹھی چیز کھانا۔

9 -اگر صدقہ فطر واجب ہو تو اس کو نماز سے پہلے ادا کرنا۔

10 -عیدالاضحیٰ میں نماز عید کے بعد اپنی قربانی کا گوشت کھانا۔

عیدالفطر کی نماز کوجاتے ہوئے راستے میں آہستہ آہستہ تکبیر کہنا مستحب ہےاور عیدالاضحیٰ میں ذرا بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے جانا مستحب ہے۔

عیدیاوعید

رمضان المبارک کے بعد یاتو ہمارے لئے عید ہوگی یاوعید ہوگی۔ہم دونوں میں سے ایک حال میں ہوںگے۔ عید کے بارے میں تو آپ جانتے ہیں کہ خوشی کوکہتے ہیں۔ اور وعید سزا کوکہتے ہیں، جن لوگوں کی رمضان المبارک میں مغفرت ہوگی ان کی اس رمضان المبارک کے بعد عیدہوگی اور جن کی رمضان المبارک میں مغفرت نہ ہوسکی ان کے لئے رمضان کے بعد وعید ہوگی۔ ایک مرتبہ عید قریب تھی۔ ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ حضرت عید کب ہوگی؟ وہ فرمانے لگے،جب دید ہوگی تب عید ہوگی۔ مطلب یہ ہے کہ جب محبوب کی دید ہوگی تب ہماری عید ہوگی۔

کیونکہ عاشق کا تویہی کام ہوتا ہے کہ اس کے لئے تو محبوب کا وصل ہی اصل عیدہوتی ہے، اس لئے ان راتوں میں یہ دعائیں مانگیں کہ اے اللہ ہمیں اپنا قرب عطا فرما کہ ہماری عید صحیح معنوں میں عید بن سکے۔

شوال کے چھ روزے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’جو شخص رمضان کے روزے رکھ کر عید کے بعد چھ روزے ماہ شوال کے رکھے، وہ ہمیشہ روزہ رکھنے کا ثواب پائے گا۔ (مسلم، ترمذی، ابن ماجہ)حدیث میں ہے مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمّ أتْبَعہ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ کے الفاظ ہیں۔ یعنی رمضان شریف کے روزوں کے بعد شوال کے چھ روزے اس کے پیچھے لگائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ عید کے بعد ماہ شوال میں کسی بھی چھ دن روزے رکھ لے۔

Related

ShareTweetSend
Previous Post

سڑکوں پر نماز عید نہ ہو! یوگی کا افسروں کو فرمان

Next Post

عام آدمی پارٹی کی خاص فرقہ پرستی

RK News

RK News

Related Posts

خبریں

کیا مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار کم زور ہو رہا ہے؟

مارچ 19, 2023
مضامین

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

مارچ 14, 2023
مضامین

مولانا ارشدمدنی کا بیانیہ:کس کا فائدہ،کس کا نقصان؟

فروری 22, 2023
خبریں

رشدی پر حملہ کرنے والےکو ایران کا قیمتی تحفہ

فروری 21, 2023
مضامین

راہل کے لیے دلی ہنوز دور است:تولین سنگھ

فروری 5, 2023
مضامین

‘عزت مآب’ گاۓ پر می لارڈ کا فرمانا؟

جنوری 27, 2023
Next Post
عام آدمی پارٹی کی خاص فرقہ پرستی

عام آدمی پارٹی کی خاص فرقہ پرستی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->