بلیا:(ایجنسی)
سماجو ادی پارٹی(ایس پی) پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے پانچ مراحل کی ووٹنگ میں عوام نے خاندانی لوگوں کو پوری طرح سے ناکار دیا ہے اور ذات پات کو چھوڑ کر بی جے پی کی قیادت والی حکومت میں ترقی کے ہائی وے پر رفتار بھرنا پسند کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’ یوپی میں پانچ مراحلے کے انتخابات ہوچکے ہیں۔ مغرب سے پورب تک خاندانی لوگوں کو یوپی کی عوام نے ناکار دیا ہے۔یوپی کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ یوپی کی گاڑی اب ذات پات کی گلیوںمیں اٹکنے والی نہیں ہے۔اس نے ترقی کے ہائی وے پر رفتار بھرلی ہے۔اور ذات سے اوپر اٹھ کر ملکی مفاد کا احترام اوراقربا پروری کی مخالفت یہی تو بلیا کی تعریف ہے۔
انہوں نے کہا ان خاندانی لوگوں نےیوپی کے نظم ونسق کو تباہ کردیا تھا۔ یوگی جی کی حکومت اسے واپس پٹری پر لاہری ہے۔ بلیا کے لوگ اچھی طرح سے واقف ہیں ۔ بلیا کے ہمارے کاروباری ہمارے تاجر بھول نہیں سکتے کہ کیسے ان کا پیسہ غنڈے، بدمعاش چھین کے لے جاتے تھے۔ یوگی جی کی حکومت میں آج بلیا کا کاروباری محفوظ ہے۔ بلیاکی بہن- بیٹیوں کو گھر سے نکلنے پر غنڈے بدمعاشوں کا ڈر نہیں ستاتاہے۔
انہوں نے کہا خاندانی لوگوں نے اپنے اقتدار میں صرف اور صرف اپنی تجوری بھری آپ کے خطے کے ترقی پر دھیا ن نہیں دیا۔بلیا کو بھی اچھی سڑکیں چاہئے۔ہماری حکومت نے گزشتہ پانچ مہینوں میں کئی سڑکیں بنائی ہیں اور سڑکوں کی توسیع کا بھی کام کیا ہے۔آپ کو یاد ہووگا کہ سابقہ حکومت میں بجلی سپلائی میں بھی کتنی تفریق ہوتی تھی بلیا کے لوگوں نے تو بجلی نہ ہونے کا کتنا خامیازہ جھیلا ہے اس کا درد میں سمجھتا ہوں۔ آج بی جے پی حکومت میں بلیا میں سابقہ حکومت سے کہیں زیادہ بجلی آرہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بلیا کے لوگوں نے ہمیں جو پیار دیا ہے شاید کہ پیار کا قرض میں کبھی نہ اتار سکوں۔بلیا سے میر ا ایک جذباتی رشتہ بھی ہے کہ یہیں سے ماؤں بہنوں کی زندگی بدلنے والی اجولا اسکیم کا آغازہوا تھا۔یوپی کی ترقی میرا فرض بھی ہے اور میری اولین ترجیح بھی ہے۔ یوپی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ اور رزمین کی اولاد ہونے کی وجہ سے غریب کی خدمت کے عزم کے ساتھ میں چل پڑا ہوں۔