لکھنؤ :(ایجنسی)
دہشت گردی کے الزام میں قید حسنی پروین ، محمد ندیم،رئیس احمد ، عبد اللہ ، محمد فرقان جنہیں بجنور بلاسٹ 2015 کیس میں NIA نے 18 سنگین دفعات میں 7 مقدمے درج کئے تھے ۔
ایڈوکیٹ نجم الثاقب خان نے بتایا کہ الحمدللہ آج اسپیشل این آئی اے کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سارے دفعات شک کی طرف اشارہ کرتے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف دفعہ 121 اور 122 یعنی دہشت گردی جیسی سنگین دفعات ثابت ہونا نہیں پایا جاتا، لہٰذا اس سے بری کیا جاتا ہے۔
کورٹ یہ بھی کہا کہ ملزمان نے جیل میں نہایت شرافت اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔ دوسری دفعات کو بنیاد بناتے ہوئے جیل میں گزارے ہوئے ایام کو سزا مان کر انہیں رہا کرنے کا حکم صادر کیا ۔