منڈیا :کرناٹک کے منڈیا میں پانچ عیسائی مردوں کو جبراً تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو جمعرات کی رات اٹھایا گیا اور انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔کرناٹک پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقامی لوگوں نے چرچ کے قریب کتابچے کی تقسیم پر اعتراض کیا اور بعد میں انہیں پولیس اسٹیشن لے آئے۔
خبر رساں ایجنسی آئ اے این ایس کے مطابق ان پانچوں کی شناخت این کمار ناگیش اور ای این وجے گوڑا کے طور پر کی گئی ہے، جو مالاولی شہر کے قریب کیتھانہ ہلی کے رہنے والے ہیں ان کے علاوہ کنڈیگالا سے کے آر ہیمنت کمار؛ میسور سے سمنتھ؛ اور ایس سی سندیپ، چامراج نگر کے رہنے والے، ۔پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ افراد انور گاؤں کے چرچ کے قریب پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے، جس میں مبینہ طورپر ہندوؤں کو عیسائیت اختیار کرنے کے لیے کہا گیا۔کرناٹک اسمبلی نے ستمبر میں کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹ ٹو فریڈم آف ریلیز بل، 2022 منظور کیا۔
"تبدیلی مخالف” بل کو مذہبی اقلیتوں اور حقوق کے گروپوں نے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔