بنگلورو: کرناٹک کے کنکا پورہ کی ایک عدالت نے پیر کو گائے اور بھینسوں کو غیر قانونی طور پر لے جانے کے الزام میں ایک مسلم نوجوان ادریس پاشا(35) کو لنچ کرنے کے معاملے میں پانچ گئو رکھشکوں کو سات دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔جج اپنا ساوادی نے ملزمان کو پیش کرنے کے بعد یہ حکم سنایا۔
یکم اپریل کو متاثرہ کی لاش ملنے کے پانچ دن بعد، کرناٹک پولیس نے گئؤ رکھشکوں اور ہندوتووادیوں کو گرفتار کیا، جن میں مرکزی ملزم پونیت کیریہلی بھی شامل ہے، جو راشٹرا رکھشا پاڑا چلاتا تھا، اسے 5 اپریل کو راجستھان سے گرفتار کیا تھا
(۔سورس آئی اے این ایس)