نئی دہلی:
سپریم کورٹ پیر کو اس درخواست پر سماعت کرے گی جس میں قرآن کریم کی 26 آیات کو مقدس کتاب سے ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ آیات ملک کے اتحاد ، سالمیت اور بھائی چارے کے لئے خطرہ ہیں۔ یہ درخواست اتر پردیش شیعہ سنٹرل بورڈ کے سابق چیئرمین سید وسیم رضوی نے دائر کی ہے۔
جسٹس آر ایف نریمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعد میں قرآن کی 26 آیات شامل کی گئیں۔ اسی بنا پر ان آیات کو مقدس کتاب سے ہٹانے کی ہدایت دینے کی مانگ کی گئی ہے۔