Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مضامین

ہندو۔ مسلم بیانیہ ملک کو کہاں لے جارہا ہے!!
تحریر:قاسم سید

RK News by RK News
جنوری 1, 2023
in مضامین
0
200
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آفتاب، شردھا ‌نام کی لڑکی کے ساتھ دوسال سے لیو ان ریلیشن شپ میں تھا۔ایک دن اس نے شردھا کو قتل کر کے درجنوں ٹکڑے کیےاور مختلف مقامات پر پھینک دیے۔سوشل میڈیا سے لے کر مین اسٹریم میڈیا تک وحشیانہ قتل کےمختلف پہلوؤں پر اتنی گفتگو ہو رہی ہے کہ افواہیں،امکانات،قیاسات اور حقائق سب خلط ملط ہوگیے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ پولیس کی کڑی نگرانی کے باوجود آفتاب کے70ٹکڑے کرنے کے ارادے سے ہندوتووادیوں نے اس پر تلواروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی گرچہ وہ اس میں ناکام رہے ۔اس دوران حالانکہ ملک کے مختلف علاقوں میں شردھا جیسے کئ دل دہلانے والے واقعات‌ ہوۓ لیکن وہ میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں ناکام رہے۔
مثال کے طور پر متھرامیں ہائ وے ایکسپریس پر سوٹ کیس میں ایک 22سالہ شادی شدہ لڑکی کی لاش ملی ہے، اس کو گولی ماری گئ تھی بدن پر زخموں کے نشان تھے معلوم ہواکہ اس کا نام آیوشی یادو تھا باپ نے غیربرادری میں شادی کرنے پر مارڈالا ۔ماں نے لاش کو سوٹ کیس میں رکھنے میں مدد کی
أعظم گڑھ کے پرنس یادو نے اپنی سابق 20سالہ محبوبہ کو 6ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک کنوئیں میں پھینک دیا،لڑکی کا نام آرادھنا تھا۔پرنس یادو نے دوسری شادی کرنے پر بھیانک انتقام لیا۔قآتل مقتول دونوں ہندو تھے
مدھیہ پردیش کے شہڈول میں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیوی کو قتل کر دیا پھر اس کے ٹکڑے جنگل میں الگ الگ مقام پر دفنایا دیےقاتل کانام رام کشور پٹیل ہےاورمقتول کا سرسوتی پٹیل تھا
بہار کے نالندہ میں ایک نوجوان وکاس کےسابق
محبوبہ نے شوہر رنجن کے ساتھ مل کر کئ ٹکڑے کیے،اس کا سر پٹنہ کی ایک ندی میں بورے کے اندر ملا۔تینوں ہندو تھے
ایسا ہی معاملہ جبل پور کا ہے جہاں بے وفائی کے شک میں عاشق نے محبوبہ شلپا کا گلا ریت دیا اس کی ویڈیو بنایااور فرارہوگیا۔،دونوں ہندو تھے۔
دہلی میں شردھا جیسا ایک اور واقعہ ہوا جب بیٹے نے ماں کی معاونت سے اپنے باپ کے 20ٹکڑے کیے آفتاب کی طرح فریج میں رکھا اور مختلف مقامات پر پھینکتارہا قاتل مقتول ہندو تھے، وجہ ناجائز تعلقات کاشبہ۔کئ اور ایسے ہی واقعات میڈیا میں آۓ مگر وہ بھی شہ سرخیاں نہ بن سکے ہاں جب ایک ٹی وی ایکٹرس نے خودکشی کی اور اس کا معشوق مسلمان نکلا تو تجزیوں انکشافات کی باڑھ آگئ ۔ اس طرح کے واقعات لگاتار ہورہے ہیں لاش کے ٹکڑے کرنا انہیں مختلف مقامات پر پھینکنا ٹرینڈ بن گیا ہے پہلے بھی ہوے ہیں مگر اب ‘فیشن’ بن گیا ہے
اگر دیکھا جاۓ تو ایسے ہر واقعہ میں جوگزشتہ دنوں سامنے آۓ غصہ،انتقام،بہیمیت،درندگی،سفاکیت،اپنی انتہا پر نظر آتی ہے ،کہیں محبت کے نام پر بے وفائ، کہیں ناجائز تعلقات کا شک تو کہیں لیو ان ریلیشن سے اکتاہٹ،بیزاری اور چھٹکارہ حاصل کرنے کے جنون میں پارٹنرکورحمی سے ماردیا گیا،یہ پہلی بار ہورہا ہے ایسا بھی نہیں مگر تب نفرتوں کا کوئ مذہب نہیں تھا،جرائم کی کوئ مذہبی شناخت نہیں تھی مجرم صرف مجرم ہوتا تھا،ہندومسلم‌نہیں تھا۔ظاہر ہے مجرمانہ ذہنیت اور کرتوتوں کو ایک چشمہ سے ڈیکھاجاناچاہیے،ٹکڑے چھ ہوں یا سات،مارنے والا ہندو ہو یا مسلمان جرم کی کیفیت اور کمیت کو کم یا زیادہ نہیں کیا جاسکتا۔خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر اس کا شکار عورت ہے۔یہ رجحان جس میں ناپسند شخص کے ٹکڑے کرنے کے بعد ہی سکون مل رہا ہے بہت بھیانک،خطرناک اور سماج کے لیے تباہ کن ہے۔قانون کا خوف ،خاندان ،سماج کا ڈر، رشتوں کا تقدس واحترام ملیامیٹ ہور ڈبہا ہے،ہم دھیرے دھیرے انارکیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں کوئ بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھے گا اور اذیت دینے میں شیطانی سکون ملے گا ۔
سوال یہ پیداہوتاہے کہ ساری توجہ صرف آفتاب،شردھا معاملہ پر ہی کیوں ،آخر اسے لوجہادکالبادہ صرف ٹی آرپی بڑھانےہندومسلم بیانیہ کو مزید دھار دینے کے لیے اوڑھایاجارہاہے؟پرنس یادو نے بھی اپنی محبوبہ کے متعدد ٹکڑے کیے ،دہلی میں بیٹے نے اپنے باپ کے بیس ٹکڑے کردیے ،یہ جرم سنگین نہیں؟ ،ہوا دینے کے لیے آفتاب یا شیزان ہونا ضروری ہے؟مان لیں اگر شردھا کی جگہ حسینہ ہوتی , آفتاب کو کسی پرمیلا نے ٹکڑوں میں بانٹا ہوتا تب بھی میڈیا اور ہندوتووادی اسی غصہ اور نفرت کا مظاہرہ کرتے؟ پرائم ٹائم میں بحث ہوتی الیکشن کا موضوع بنایا جاتا؟شاید نہیں ۔ واقعہ کی سفاکیت تو دیگر کیسوں میں بھی ہے لیکن آفتاب ،شردھا کے الگ مذہب کا ہونے کی وجہ سے جرم زیادہ خطرناک ،زیادہ قابل مواخذہ ہے؟۔صرف شردھا کے قتل پر سیخ پا مگر آیوشی یادو،آرادھنا،شلپا کے لیے ہمدردی کا شورشرابہ نہیں؟ یہ بھی تو ہندو ہی ہیں ہندوتووادیوں کا خون ان کے لیے کیوں نہیں کھولتا؟ گویا یہ نفرت، غصہ شردھا کی وجہ سے نہیں آفتاب ہونے کے سبب سے ہے! یہ تو ہیپوکریسی اور منافقت ہے۔بحث کو ہندومسلم زاویہ دینا، اس کے بہانے ایک خاص مذہب کے خلاف اوزار کی طرح استعمال کرنا،لوجہادکا جامہ پہنانا اور سیاسی فایدے کے لیے ایشو بناکر اکثریتی طبقہ کو بھڑکانا کسی بھی مہذب سماج کے لیے شرمناک ہے۔اگر کردار ہندو ہوں تو پردہ ڈال دیں۔

مذہب الگ ہے تو آسمان سرپر اٹھالواب میڈیا اسی سڑاند کے ساتھ اپنی ذلالت میں نئ ڈگری حاصل کرے گا؟
آفتاب کو قانون سزادے گا بھارت کی یہی خوبصورتی ہے ،مگرسادھوی پراچی کا کہناکہ آفتاب کے پانچ سو ٹکڑے کردو ہم راستہ نکال لیں گے اس بیان پر کوئ کارروائی نہ ہو،وکیلوں کا ہاتھا پائ کرنا,ہندو سینا کا آفتاب کو لے جانے والی وین پر تلواروں سے حملہ کرنا قانون کے خوف کا دل سے نکل جانے کی طرف اشارہ کرتاہے،یہ سڑکوں پر انصاف کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی ذہنیت رکھنے والوں کےبڑھتے حوصلوں کی عکاسی ہے،جو ڈرانے والی ہے ایسا کیوں لگتاہے کہ ہندو مسلم بیانیے کے زہریلے اثرات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دروازے تک پہنچ گیے ہیں ،تعلیم دینے والے ذہنوں کو مسموم کرنے لگے ہیں،تھانوں سے لے کر عدالتوں تک پر انگلیا ں اٹھنے لگی ہیں
کوئ بھی ذی ہوش آفتاب جیسے مجرم کی وکالت نہیں کرسکتا ۔ کوئ وکاس اگر مسلم نام رکھ کر یہ حرکت کررہا ہے تو اس کے پس پشت کارفرما ذہنیت سے ملنے والے خوفناک سگنل کا اندازہ لگانا مشکل نہیں،سوال صرف یہ ہے کہ ٹارگٹ صرف آفتاب ہی کیوں؟ سنگ ملامت آفتاب کے لیے ہی کیوں؟کیا کرداروں کاہندو مسلم ہونا جرم کے گراف اور سنگینی کو طے کرے گا،قانون و انصاف کا اب یہی معیار ہے؟کیا اس نیے بیانیے کے ساتھ 5 ٹریلین اکنامی کا ہدف حاصل ہوگا؟کیا بھارت اسی تصویر کے ساتھ وشو گرو بنے گا؟کیا لیو ان ریلیشن کے بھیانک انجام پر غور کرنا نہیں چاہیے؟کیا بھارت جیسے مذہبی اقدار پر یقین رکھنے والا ملک اس ماحول کا متحمل ہوسکتا ہے؟سپریم کورٹ کے سخت رویے ،وارننگ کے باوجود میڈیا کی ڈھٹائ اور منھ زوری پر کوئ لگام نہیں ،ہندو مسلم بیانیے کے تکثیری سماج پر پڑنے والے بد اثرات پر کوئ تشویش نہیں تو جان لینا چاہیے کہ بھیڑیے کے منھ کو خون لگ گیا ہے۔ انجام کیا ہوگا بتانے کی ضرورت نہیں

Related

ShareTweetSend
Previous Post

جھولی میں جو ہے وہی پروسا جارہا ہے

Next Post

جمعیتہ علماء ہند صوبہ دہلی نے روہنگیائی پناہ گزینوں میں کپڑے تقسیم کیے

RK News

RK News

Related Posts

مضامین

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

مارچ 14, 2023
مضامین

مولانا ارشدمدنی کا بیانیہ:کس کا فائدہ،کس کا نقصان؟

فروری 22, 2023
مضامین

راہل کے لیے دلی ہنوز دور است:تولین سنگھ

فروری 5, 2023
مضامین

‘عزت مآب’ گاۓ پر می لارڈ کا فرمانا؟

جنوری 27, 2023
خبریں

مدارس میں ٹیچرس ٹریننگ کیوں نہیں.

جنوری 19, 2023
مضامین

مولانا حسیب صدیقی:پاک دل،پاکباز
خراج عقیدت:سمیرچودھری

جنوری 9, 2023
Next Post

جمعیتہ علماء ہند صوبہ دہلی نے روہنگیائی پناہ گزینوں میں کپڑے تقسیم کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->