نئی دہلی :(ایجنسی)
دہلی فساد کی بڑی سازش کے معاملے میں کورٹ نے کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کو ضمانت دی ہے ۔ دہلی کی ایک عدالت نے پیر کو کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کے خلاف درج ایف آئی آر 59/2020میں ضمانت عرضی منظور کرلی ہے ، جس میں دہلی میں ایک بڑی سازش کا الزام لگایا گیا تھا ۔
عشرت جہاں کی جانب سے وکیل نے کورٹ میں کہا تھا کہ دہلی فسادات کی بڑی سازشوں میں ان کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔