نئی دہلی :(ایجنسی)
انڈیا ٹی وی سے منیجنگ ایڈیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے سینئر صحافی اجے کمار اب اگست کے پہلے ہفتہ میں لانچ کئے جارہے ہندی نیشنل نیوز چینل ’بھارت -24‘ کے منیجنگ ایڈیٹر ہوں گے ۔ یہ چینل 10 برسوں تک E Tvنیٹ ورک اور Zee کے علاوہ انڈیا سی ای او ار ایگزیکٹیوڈائریکٹر جگدیش چندرکے ذریعہ گجرات کےایک بڑے کارپوریٹ ہاؤس کے مالی مدد سے شروع کیا جا رہاہے ۔
اس کے ساتھ ہی ای ٹی وی اور زی پر جگدیش چندر کے ساتھ 10 سال تک کام کرنے والے سید عمر کو سینئر ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ زی گروپ کے چیف ریونیو آفس منوج جگیاسی چینل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر اور چیف بزنس آفیسر ہوں گے۔
جگیاسی پہلے بھی 10-12سال تک ای ٹی وی اور زی نیز میں جگدیش چندرا کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ جگیاسی کو ٹیلی ویژن اشتہارات کی دنیا میں نمبر ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس طرح اب جگدیش چندر – اجے کمار – منوج جگیاسی – سید عمر کی یہ طاقتور اور تجربہ کار ٹیم اس نئے چینل بھارت 24-کو بھی کھڑا کرے گی ۔