جنید اور ناصر کیس میں دو بڑی اپ ڈیٹس ہوئیں۔ سب سے پہلے نوح پولیس نے ملزم شری کانت مرودا کے گھر پر چھاپے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے جس میں راجستھان پولیس کو ملزم بنایا گیا ہے۔ دوسری ، مانیسر میں مونو مانیسر کے حق میں پنچایت کی گئی۔روڈ جام کے ساتھ راجستھان پولیس سنگین قسم کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔
خبر کے مطابق جنید ناصر کیس میں ملزم شری کانت کی حاملہ بیوی پر حملہ کرنے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ راجستھان پولیس کے 30-40 اہلکار آئے اور گھر میں گھس کر مار پیٹ کی۔ انہوں نے نہ صرف گندی گالیاں دیں بلکہ درخواست گزار کے دونوں بیٹوں وشنو اور راہل کو بھی جبرا اھا لے گیے۔دھکا مکی کی وجہ سے سری کانت کی حاملہ بیوی کی حالت بگڑ گئی اور بچہ اس کے پیٹ میں ہی مر گیا۔