لکھنؤ ؍ کانپور :(ایجنسی)
تیسرے مرحلے میں ہاتھرس، فیروز آباد، ایٹا، کاس گنج، مین پوری، فرخ آباد، قنوج، اٹاوہ، اوریا، کانپور دیہات، کانپور نگر، جالون، جھانسی، للت پور، ہمیرپور اور مہوبہ اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔یوپی میں سہ پہر تین بجے تک 48.81 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ مین پوری ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے۔
ایس پی-بی جے پی کارکن آپس میں متصادم
جھانسی کی بابینا اسمبلی میں سمتھری گاؤں میں ایس پی اور بی جے پی کارکنوں میں جھڑپ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک خاتون ووٹ ڈالنے بوتھ پر پہنچی تھی۔ جس کا نام ووٹر لسٹ میں تھا لیکن آئی ڈی کارڈ اس کے پاس میکےکا تھا، جس کولے کر ایس پی اور بی جے پی کے لوگوں میں تنازع ہو گیا اور لاٹھی-ڈنڈوں سے مار پیٹ ہوگئی۔ اس کےبعد پتھراؤ بھی کیا گیا ۔ اس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ اس میں ایک بزرگ سنگین طور پر زخمی ہوگیا،اس کو میڈیکل کالج پہنچایا گیاہے ۔
زندہ ووٹر کوبنا دیامردہ ، کئی لوگ نہیں ڈال سکے ووٹ
کانپور کے کینٹ اسمبلی حلقہ کے شیام نگر علاقے میں ووٹر لسٹ میں نام نہ آنے سے کئی لوگ ناراض ہیں۔ 2012 میں آزاد امیدوار برجیش کمار شکلا اور ان کے پریوار کے 8 افراد کا نام ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں، اس بار پورے پریوار کا نام نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح اسی علاقے کی نیلم ورما ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کی وجہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں۔ سشیل کمار سریواستو کو مرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع الیکشن آفس نے پتہ نہیں کیسے کیا ہے۔ زندہ آدمی کو مردہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ تمام غفلت بی ایل او کی سطح سے ہوئی ہے۔ وہاں بیٹھے مقامی بی ایل او نے بتایا کہ یہ دفتری سطح سے ہوا ہے۔ ووٹر ریویژن میں نام درست نہ ہونے کی صورت میں ووٹر لسٹ سے نام نکال دیا گیا ہو گا۔
فرضی ووٹ ڈالنے پر نو افراد گرفتار
کاس گنج میں پولنگ کے دوران فرضی ووٹ ڈالنے والے نو ملزمان کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ان میں سے چار ملزمین بھرگین اور پانچ گنج دندواڑہ کے رہنے والے ہیں۔ ایس پی روہن پرمود بوترے نے کہا کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
اوریا میں، حامیوں نے ووٹنگ فیصد بڑھانے اور اپنے امیدوار کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے بہت کوششیں کیں۔ بھیرے پور میں دیبیا پور اسمبلی کے سابق سیکنڈری اسکول میں، گاؤں کے بیمار اور بوڑھے لوگ چارپائی پر ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ پر پہنچے۔
کانپور میں حجاب اتارنے پر انتخابی کارکنوں کے ساتھ کہا سنی
کانپور کے سول لائنز کے ہڈسن اسکول میں حجاب اتارنے پر مسلم ووٹروں اور انتخابی کارکنوں کے درمیان نوک جھونک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خواتین ووٹرز کا الزام ہے کہ کارکنان نقاب اتارنے پر اصرار کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور حالات کو سنبھال لی تھی۔