منی پور میں ایک مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی گئی، ریاستی کابینہ کے وزیر کی رہائش گاہ پر اسی طرح کے ایک واقعے کے چند گھنٹے بعد یعنی اس سے قبل ایک اور وزیر کے گھر کو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا تھا– نجی رہائش گاہوں اور منتخب نمائندوں کے سرکاری کوارٹرز پر حملوں کے سلسلے کی سیریز کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ راج کمار رنجن سنگھ کے امپھال کے گھر پر آتشزنی جمعرات کی رات تقریباً 10.30 بجے ایک ہجوم نے کی تھی، جس کے بعد انڈین ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و امان کی حالت "مکمل طور پرناکام” ہے اور ریاستی حکومت۔ اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
کسی مرکزی وزیر کا اپنی ریاستی حکومت پر یہ تبصرہ معاملہ کی نزاکت کی طرف اشارہ کرتا ہے
منی پور میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے، امپھال مشرقی ضلع کے کونگبا میں واقع سنگھ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والا یہ دوسرا حملہ تھا – پہلا حملہ 25 مئی کی رات کو ہوا جب ایک ہجوم نے رہائش گاہ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جب وہ اس میں موجود تھے۔