دہلی میں دیوالی کی رات کے پروان چڑھنے کے ساتھ ہی پٹاخوں کی آواز تیز ہوتی گئی اور قابل اجازت ڈیسیبل کی حد کی خلاف ورزی ہوتی گئی۔ لوگوں کو پٹاخے پھوڑنے سے روکنے کے لیے اصول وضع کئے جانے کے باوجود لوگوں نے شام ہوتے ہی جنوب سے شمال مشرقی اور شمال مغربی دہلی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی شروع کر دی تھی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں پیر کے روز دیوالی کا تہوار منایا گیا۔ اس دن پٹاخے پھوڑنے کی پرانی روایت ہے لیکن شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی پر پابندی کا فیصلہ ماحولیاتی اور صحت کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: قومی راجدھانی میں پٹاخے پھوڑنے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہلی والوں نے دیوالی کی رات نہ صرف آتش بازی کی بلکہ زوردار آواز والے پٹاخے بھی پھوڑے قانون کی کھلے عام دھجیاں اڑائی گئیں ۔ ایسا لگ ہی نہیں رہا تھا کہ پٹاخے پھوڑنے پر پابندی ہے اذان کی آواز سے صوتی آلودگی پر شور مچانے والے بھی خاموش رہے واضح ہو دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دہلی میں دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر 6 ماہ تک کی قید اور 200 روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔