لکھنؤ: (ایجنسی)
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر دانشور طبقہ سمیلن کے انعقاد کے بعد اپنے روایتی ووٹ بینک کو اپنی جانب مائل کرنے کے مقصد کے تحت بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے بدھ سے ریزرو سیٹوں پر شروع ہورہے پارٹی کے ڈویژنل سطح کے سمیلن میں سرو سماج سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
مایاوتی نے ٹوئٹ کر کے لکھا’ میری ہدایت پر یوپی کے سبھی اضلاع میں دانشور طبقہ کے سیکورٹی ، احترام و ترقی کے سلسلے میں سیمینارس کے انعقاد کے بعد اب بی ایس پی کے جنرل سکریٹری و راجیہ سبھا رکن ایس سی مشرا کے ذریعہ یوپی کی ریزرو سیٹوں پر سروسماج کا ڈویژنل سطح کے سمیلن کا آغاز آج سے ہوا۔سبھی سے مکمل تعاون کی اپیل ہے۔