کولکاتا:(ایجنسی)
مغربی بنگال حکومت نے نئی کووڈ پابندیوں کااعلان کرتے ہوئےجانکاری دی ہے کہ ریاست میں پیر 3 جنوری سے تمام اسکولوں اورکالجوں کے ساتھ ساتھ جم اورسوئمنگ پول اور بیوٹی سیلون بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری 50 فیصد تک محدود رہے گی۔
ریاست میں یکم جنوری کو 4,512 نئے کووڈ 19 کیس رپورٹ ہوئے، جس سے اس کے فعال کورونا کیسز کی کل تعداد 13,300 ہوگئی۔ مہاراشٹر اور کیرالہ کے بعد مغربی بنگال میں ملک میں سب سے زیادہ فعال کورونا کیسز ہیں۔