نئ دہلی : بالکل آخری لمحات میں پلیسیز آف ورشپ ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضی پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت سے دو دن پہلے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک نئی عرضی داخل کی ہے ۔ سپریم کورٹ گیارہ اکتوبر کو اس معاملہ کی سماعت کرے گا ۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ سے پلیسیز آف ورشپ ایکٹ 1991 کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت نہ کرنے کی مانگ کی ہے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے جو عرضی داخل کی ہے، اس میں سپریم کورٹ سے بابری مسجد انہدام کے دوران ہوئے فسادات اور ممبئی دھماکہ کا حوالہ دیا ہے ۔
سپریم کورٹ سے بورڈ نے کہا ہے کہ ایکٹ کے رد ہونے سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگی ۔مسلم فریق جمعیت علما ہند اور اے آئی ایم پی ایل بی نے پہلے سپریم کورٹ سے پلیسیز آف ورشپ ایکٹ کو چیلنج دینے والی عرضی میں نوٹس جاری نہیں کرنے کی اپیل کی تھی ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد انہدام اور ایودھیا فیصلہ کی وجہ سے ہوئی فرقہ وارانہ تقسیم سے ابھی ابھر رہے مسلم کمیونٹی کے ذہن میں خوف پیدا کرے گا