نئی دہلی : (ایجنسی)
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایک نیوز چینل پر انٹرویو کے دوران ایس پی اور بی ایس پی کو شدید نشانہ بنایا۔ انہوں نے مسلمانوں کے مسائل پر یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور مایاوتی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان لفظ بولنے میں ڈرلگتا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یوپی میں تبدیلی مذہب کے الزام میں جانچ کے دائرے میں آئے آئی اے ایس پر کہاکہ جان بوجھ کر یہ سب کیا جا رہاہے ۔
انڈیا ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ’ چناؤ منچ ‘ پر پہنچے اسدالدین اویسی سے اینکر نے پوچھا ، آپ کے آنے سے یوپی میں مسلمانوں کا ووٹ تقسیم ہوگا ؟ اویسی نے کہاکہ اس الیکشن میں صرف مسلمان ہی وو ٹ نہیں ڈالیں گے ۔ انہوں نے دوسرے مذہب اور ذات کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب بھی ووٹ ڈالنے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے کھڑے ہونے سے ایس پی اور بی ایس پی کو نقصان نہیں ہو رہاہے ، ان کو یہ بتانا چاہئے کہ ایس پی چیف پریوار کے 3 لوگ لوک سبھا الیکشن کیسے ہار جاتے ہیں ؟ وہ اس لئے ہارے کیونکہ انہیں ہندو ووٹ نہیں ملا ۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ یہ مسلمان زبان سے بولنے سے ڈرتے ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کو بولے تو … مسلمان ان کا قیدی ہے۔ مسلمان ان سے ڈر کر رہے گا ۔ ہم سے ہم ڈر کر کیوں رہیں گے۔ بی جے پی اگر جیت رہی ہے مسلم ووٹ سے نہیں جیت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن سے پہلے ایجنٹ آجاتے ہیں ۔ جو مسلمانوں کو بتاتے ہیں کہ آپ کی زندگی اورموت کا سوال ہے ، کون سا الیکشن زندگی اور موت کا نہیں تھا؟
ان کے ایجنٹ والی بات پر اینکر نے سوال پوچھا کہ یہ آپ کس کے بارے میں کہہ رہے ہیں؟ اویسی نے اس پر کہاکہ بڑی عزت سے کہہ رہاہوں غیر پارلیمانی زبان میں بھی کہہ سکتا تھا ، لیکن یہ الیکشن کے پہلے آجاتے ہیں ۔ انہوں نے مسلم آئی اے ایس آفیسر پر لگائے گئے تبدیلی مذہب کےالزام پر کہاکہ اس پر اکھلیش یادو اور مایا وتی کیوں نہیں بولتی ہیں، کیونکہ یہ لوگ مسلمان لفظ بولنے سے ڈرتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے آپ کو مسلمانوں کا متبادل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک سیاسی پلیٹ فارم دے رہے ہیں۔ ہم میں اور ان میں فرق کیا ہے؟ ایس پی اور بی ایس پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو سیکولر کہتے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں لیڈر آپ بنیں گے ، آپ صرف ووٹ ڈالنے والی اے ٹی ایم کی مشین نہیںبنیں گے ۔