ہری دوار :(ایجنسی)
شیعہ وقف بورڈ یوپی کے سابق چیئرمین وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کی رہائی کی مانگ کو لے کر یتی نرسنگھانند گری اور سوامی امرتا نند سربانند گھاٹ پر بیٹھے ہیں۔ مہامنڈلیشور یتی نرسنگھانند گری اور سوامی امرتا نند نے اترا کھنڈ ہائی کورٹ کے ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کئے جانے کاخیرمقدم کیاہے ۔
یتی نرسنگھانند گری نے کہا کہ اتراکھنڈ بی جے پی نے انتخابات کے آخری وقت میں وہی مسائل اٹھائے جن پر دھرم سنسدمیں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ بی جے پی انتخابات کے وقت لینڈ جہاد اور بگڑتے ہوئے آبادی تناسب پرہی آگئی تھی۔ انہوںنے کہاکہ دھرم سنسد میں بھی ہندوؤں کی گھٹتی آبادی اورسناتن دھرم کے مستقبل کے بارے میں بحث ہوئی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہمت دکھائے اور اپنے ہی سیاسی مسائل کے لئے لڑنے والوں کو انصاف دلانے کی کوشش کرے۔ سوامی امرتا نند نے کہا کہ ہندوؤں نے اپنے وجود اور مذہب کے تحفظ کے لیے بی جے پی کو اقتدار سونپا تھا۔ بی جے پی کو اپنے مسائل پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔ ان مسائل کی جنگ لڑنے والوں کا ساتھ دینا چاہیے۔