نئی دہلی:
ملک میں کورونا وائرس نے آج تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا انفیکشن کی صورتحال کے پیش نظرکئی دوسرے ممالک نے مدد فراہم کی ہے۔ امریکہ ، سنگاپور ، فرانس ، مصر ، کینیڈا سمیت کئی ممالک ہندوستان کی مدد کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، ملک میں ویکسینیشن کا تیسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ اس کے تحت 18-44 سال کی عمر کے لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جانا ہے ۔وہیں ممبئی کے بی کے سی سے ویکسین نا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ وہیں تھائی لینڈ سے آکسیجن کنسٹریٹر بھارت پہنچے ہیں ۔
دوسری جانب دہلی کے بترا اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی۔ اسپتال کے ایک اہلکار نے اس بارے میں معلومات دی۔ اسی دوران عہدیدار نے بتایا کہ دہلی کے بترا اسپتال میں مرنے والوں میں گیسٹراینڈرولوجی کے ایچ ڈی بھی شامل ہے۔
دہلی میں آکسیجن کی بھاری کمی ،یومیہ ضرورت 976 ٹن: کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ریاست میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ ہر اسپتال سے ایس او ایس کے پیغامات آرہے ہیں۔ ہم عدالت سے بات کرچکے ہیں اور مرکز کو لیٹر لکھا دیا ہے کہ دہلی کو 976 ٹن آکسیجن یومیہ چاہئے لیکن 490 ٹن آکسیجن ہی مل رہی ہے انہوں نے بتایا کہ کل ہمیں صرف 312 ٹن آکسیجن ہی ملی۔