ویلنگٹن: ( ایجنسی)
’دی کشمیر فائلز‘ کی تشہیر کرنے والوں کو بڑا دھچکالگا ہے۔نیوزی لینڈ کے سنسر بورڈ نے ملک میں فلم کی ریلیز روک دی ہے۔ نیوزی لینڈ سنسر بورڈ نے اس سے قبل ملک میں فلم کی ریلیز کی منظوری دے دی تھی۔ سنسر بورڈ نے فلم کو ایک سرٹیفکیٹ دیا تھا جس کے تحت 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اسے دیکھ سکتے ہیں۔انگریزی نیوز پورٹل ummid کے مطابق بورڈ نے اپنے پہلے فیصلے پر نظرثانی کی اور مسلمانوں اور دیگر کمیونٹی گروپس کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے بعد نیوزی لینڈ میں فلم کی نمائش کو روکنے کا فیصلہ کیا۔
کرناٹک میں ایک ممتاز بین المذاہب گروپ نے بھی ہفتے کے روز ’دی کشمیر فائلز‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ الزام لگاتے ہوئے کہ فلم ملک میں فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے، ہندو، مسلم اور عیسائی فرینڈز فورم نے ریاستی حکومت سے کہا تھا کہ وہ کرناٹک میں فلم کی نمائش کو روک دے۔