امریکی محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سکریٹری (یوروپین اور یوریشین معاملے) کیرین ڈون فرائیڈ نے بدھ کو کہا کہ روس سے تیل خریدنے میں ہندوستان کی جانب سے اختیار کیے جارہے نظریے سے امریکہ مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہندوستان پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی اہم ہیں
ہندوستان کی جانب سے روس سے تیل کی خرید سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈون فرائیڈ نے کہا، ’ہم ہندوستان پر پابندی لگانے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات سب سے زیادہ نتیجہ خیر تعلقات ہیں۔ امریکی سفارتکار نے انسانی امداد کے ذریعے یوکرین کے لوگوں کی حمایت کرنے اور بات چیت سے روس-یوکرین جنگ کو فوری ختم کرنے کے ہندوستان کی اپیل کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دہائی کے آخر تک روس کے تیل اور گیس پیداوار میں 50 فیصدی کی گراوٹ آئے گی۔ ہمارا پابندی لگانے کی پالیسی میں یقین نہیں ہے۔ ہندوستان جو موقف اختیار کیا ہے، اس سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ روس کے بجٹ خسارے میں پہلے سے ہی نتائج نظر آرہے ہیں