پریاگ راج ،یوپی پولیس نے سماجی کارکن اور طالب علم رہنما آفرین فاطمہ کے والداور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے سینئر لیڈر جاوید محمد عرف جاوید پمپ پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) بھی لگادیا ہے۔ الہ آباد میں 10 جون کو بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ پریاگ راج پولیس نے تاجر جاوید محمد کو اس معاملے میں اہم سازشی کے طور پر گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے دو دن کے اندر الہ آباد انتظامیہ نے کریلی میں ان کے مکان کو غیر قانونی تعمیر قرار دیتے ہوئے منہدم کر دیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (پریاگ راج) شیلیش کمار پانڈے نے جاوید محمد پر این ایس اے لگانے کی تصدیق کی ہے۔