ناگپور اسرائیل حماس جنگ پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کا بیان بھی آیا ہے۔ بھاگوت نے 21 اکتوبر کو کہا کہ ہندو مذہب تمام فرقوں کا احترام کرتا ہے اور ہندوستان میں ان مسائل پر کبھی لڑائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے آج حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہو رہی ہے۔
موہن بھاگوت ناگپور کے ایک اسکول میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کے 350 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے
۔ موہن بھاگوت نے کہا، ”اس ملک میں ایک مذہب اور ثقافت ہے جو تمام فرقوں اور عقائد کا احترام کرتی ہے۔ وہ ہندو مذہب ہے۔ یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم دوسرے تمام مذاہب کو مسترد کرتے ہیں۔ یہاں جب آپ ہندو کہتے ہیں تو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ مسلمانوں کو بھی سیکورٹی دی گئی ہے۔ یہ کام صرف ہندو کرتے ہیں۔ یہ کام صرف بھارت کرتا ہے۔ دوسرے ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا، ‘ہر جگہ تنازعات ہیں۔ آپ نے یوکرین جنگ، حماس اسرائیل جنگ کے بارے میں سنا ہوگا۔ ہمارے ملک میں ایسے مسائل پر کبھی جنگیں نہیں ہوئیں۔ شیواجی مہاراج کے زمانے میں جو حملہ ہوا وہ بھی اسی قسم کا تھا۔ لیکن اس معاملے پر ہماری کبھی کسی سے لڑائی نہیں ہوئی۔ اس لیے ہم ہندو ہیں۔