نئی دہلی :(ایجنسی)
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہندوستان نہ میرا ہے، نہ مودی کا اور نہ ہی شاہ کا۔ بھارت اگر کسی کا ہے تو وہ دراوڑیوں اور آدیواسیوں کا ہے۔ اویسی نے کہا کہ بھارت تب بنا جب لوگ افریقہ، ایران، وسطی ایشیا اور مشرقی ایشیا سے لوگ یہاں آئے۔
مہاراشٹر کے بھیونڈی میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران اویسی نے بی جے پی حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں بے روزگاری، مہنگائی پر کوئی بات نہیں کرتا۔ آج مسلمانوں کو بی جے پی کا خوف دکھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-سنگھ ملک میں جھوٹ پھیلاتی ہے۔ کیا ہندوستان کی تاریخ مغلوں سے شروع ہوئی تھی؟ کیا اورنگ زیب نے ہندوستان میں بے روزگاری میں اضافہ کیا؟ مسلمان مارے جاتے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کشمیر میں سرکاری ملازم کے قتل کا ذمہ دار کون؟
بھارت دراوڑیوں اور آدیواسیوں کا ہے
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے بی جے پی یونین پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان کس کا ہے، بھارت میرا بھی نہیں ہے، یہ بھارت نہ ادھو ٹھاکرے کا ہے، نہ اویسی کا، نہ مودی کا، نہ شاہ کا، بھارت اگر کسی کا ہے تو وہ دراوڑ اور قبائلیوں کا ہے۔ چار جگہوں سے لوگ آئے تھے، لیکن بی جے پی آر ایس ایس کہتی ہے کہ مغل آئے ، مغل آئے… افریقہ سے بھی لوگ آئے تھے، ایران سے بھی آئے تھے، وسطی ایشیا سے بھی آئے تھے، یہ سب آئے تب بھارت بنا ، لیکن قبائلی یہاں کا ہے، دراوڑ یہاں کےہیں۔آریہ 4000 سال پہلے یہاں آئے تھے ۔
اویسی نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت کو بچالیا، نواب ملک کو جیل جانے دیا۔ اویسی نے پوچھا، یہ سچائی ہے کہ صاحب (شرد پوار) نے سنجے راوت کا نام لیا، لیکن نواب ملک کا نہیں۔ کیا نواب اور سنجے برابر نہیں ہیں؟
اویسی نے پوچھا کہ کیا سنجے راوت این سی پی کے لیے نواب ملک سے زیادہ اہم ہو گئے ہیں؟ اویسی نے کہا کہ مہاراشٹر کے انتخابات کے دوران کانگریس اور این سی پی نے لوگوں سے شیو سینا اور بی جے پی کو روکنے کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کو ووٹ نہ دینے کو کہا۔ انتخابات کے بعد این سی پی اور کانگریس نے حریف شیوسینا کے ساتھ اتحاد کیا ۔
اویسی نے کہا، بی جے پی، این سی پی، کانگریس، ایس پی سیکولر پارٹیاں ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جیل نہیں جانا چاہئے، لیکن اگر کوئی مسلم پارٹی کا رکن چلا جائے تو ٹھیک ہے۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار پی ایم مودی سے ملنے گئے اور ان سے سنجے راوت کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی۔ میں این سی پی کارکنوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ پوار نے نواب ملک کے لیے ایسا کیوں نہیں کیا۔
اویسی نے اے آئی ایم آئی ایم بھیونڈی کے لیڈر خالد گڈو کی رہائی کی بھی مانگ کی، جنہیں 2020 میں کئی جرائم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گڈو کو بے قصور بتاتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے اسے رہا کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا، میں شیو سینا اور وزیر اعلیٰ سے خالد گڈو کو رہا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ قدرت اتنی مضبوط ہے کہ اگر آج بے گناہ جیل میں ہیں تو کل طاقتور جیل میں ہو سکتے ہیں اور اقتدار بے گناہوں کے ہاتھ میں ہو سکتا ہے۔