نئی دہلی (آرکے بیور)
ہندستان میں جرنلسٹوں کی سب سے بڑی تنظیم پریس کلب آف انڈیا کے تنظیمی الیکشن کا رزلٹ آگیا ،جس کے مطابق معروف جرنلسٹ گوتم لہری کی قیادت والے پینل نے شاندار جیت حاصل کی اور اس نے منیجنگ کمیٹی سمیت تمام عہدوں پر اپنا پرچم لہرادیا جبکہ اردو کوٹے کے تینوں امیدواروں نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے -اس الیکشن پر پورے بھارت کی نظر تھی کیونک موجودہ وقت میں کم و بیش ہر اہم انسٹی ٹیوٹ پر دائیں بازو نے قبضہ کرلیا ہے مگر پریس کلب آف انڈیا نے اس آزمائشی دور میں مزاحمت پسندانہ رول ادا کیا ہے اور جرنلسٹوں کے حق میں آواز اٹھا ئی ہے ۔
نتائج کے مطابق گوتم لہری صدر ،این ڈی ٹی وی کے منورنجن بھارتی نائب صدر، نیرج ٹھاکر جنرل سکریٹری، مہتاب عالم جوائنٹ سکریٹری اور موہت دوبے خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے ہیں-
دوسری طرف منیجمنٹ کمیٹی کے لئے گوتم لہری پینل کے تما م 16ممبران نے جیت کا پرچم لہرایا ان میں عبدالباری مسعود،اشرف بستوی وغیرہ شامل ہیں روزنامہ خبریں اس شاندار جیت پر پورے پینل کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ نئی ٹیم اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور امیدوں پر کھرا اترے گی۔