نئی دہلی :
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو اب کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سنگھ پریوار نہیں کہیں گے۔ راہل گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا :’ ‘میرا ماننا ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے متعلقہ تنظیم کو سنگھ پریوار کہلانا درست نہیں ہے ، پریوار میں خواتین ہوتی ہیں ، بزرگوں کا احترام ہوتا ، ہمدردی اور محبت کا احساس ہوتا ، جو آر ایس ایس میں نہیں ہے۔ ‘
اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا تھا ، کیرالہ کے راہباؤں پر یوپی میں حملہ سنگھ پریوار کے ذریعہ ایک برادری کو دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور اقلیتوں کو پامال کرنے کےلیےچلائے گئے پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے ، بطور قوم خود شناسی کا وقت آ گیا ہے ایسی تفرقہ پرست قوتوں کو شکست دینے کے لئے اصلاحی قدم اٹھایاجائے۔
راہل نے نتیش کو نشانہ بنایا
اس سے قبل راہل گاندھی نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا تھا۔ راہل نے کہا تھا کہ ‘بہار قانون ساز اسمبلی کے شرمناک واقعہ سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وزیر اعلیٰ مکمل طور پر آر ایس ایس ؍ بی جے پی سے پاک ہوچکے ہیں ، جمہوریت کاپامال کرنے والوں کو حکومت کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے ، اپوزیشن اب بھی آواز اٹھائے گی عوامی مفاد میں – ہم خوفزدہ نہیں ہیں!