Tag Code:
Advertise With Us
اردو
हिन्दी
مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم
No Result
View All Result
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
No Result
View All Result
Support Us
Home فکر ونظر مذہبیات

دین امانت ہے وراثت نہیں

RK News by RK News
جولائی 4, 2022
in مذہبیات, مضامین
0
دین امانت ہے وراثت نہیں
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا فتح محمد ندوی

امانتیں ان کے اہل تک پہچانا بھی ایک سماجی اور دینی فریضہ میں داخل ہے۔ سورہ النساء کی آیت نمبر اٹھاون میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ ذمہ داریاں ان کے اہل کے سپرد کرو۔ مفسر قرآن حضرت اقدس مفتی شفیع عثمانی نوراللہ مرقدہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں۔ جس کے ہاتھ میں کوئی امانت ہے اس پر لازم ہے کہ یہ امانت اس کے اہل و مستحق تک پہونچا دے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادائے امانت کی بڑی تاکید فرمائی۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ بہت کم ایسا ہوگا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی خطبہ دیا ہو اور اس میں ارشاد نہ فرمایا ہو: لا ايمان لمن لا امانة له ولا دين لمن لا عهد له. یعنی جس میں امانت داری نہیں اس میں ایمان نہیں اور جس شخص میں معاہدہ کی پابندی نہیں اس میں دین نہیں۔

عام طور پر ہمارے سماج میں امانت کے تصور سے مال و دولت مراد ہی لیا جاتا ہے جبکہ امانت صرف یہی نہیں کہ کسی کا مال کسی کے پاس رکھا ہو بلکہ امانت کی اور بھی قسمیں ہیں۔عہدے ۔منصب وغیرہ جیسے اس آیت کے شان نزول میں خانہ کعبہ کی چابی کوئی مالی امانت نہیں بلکہ بیت اللہ کی خدمت کا ایک عہدہ ہے.لیکن اس کو بھی امانت میں شامل کیا گیا ہے۔

آج معاشرے میں بڑھتا ہوا اخلاقی۔ معاشی۔ سماجی اور خاص طور پر تعلیمی انحطاط اور زوال کا سبب یہی امانتوں میں خیانت ہے۔ یعنی امانتیں ان کے اہل تک نہیں پہنچ رہی ہیں۔کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اپنے عہدوں کے اہل نہیں۔لیکن وہ زور زبردستی بڑے بڑے عہدوں پر براجمان ہیں۔ صرف اس بنیاد پر کہ ان عہدوں پر پہلے سے ان کے باپ دادا موجود ہیں یا تھے۔یہی آبا و اجداد کا تمغہ صرف ان نا اہل لوگوں کی حجت کا سامان بن جاتا ہے۔اور پھر وہ قابض بلکہ غاصب ہوجاتے ہیں۔اس کے برعکس جو ان عہدوں کے اہل اور قابل ہوتے ہیں وہ کنارے کر دیے جاتے ہیں۔یا خود وہ مایوس ہو کر الگ ہوجاتے ہیں۔

یاد رکھیے عہدے بھی امانت ہیں۔جو ان کے اہل تک پہچانے لازم اور اشد ضروری ہیں۔عظیم محدث اور مفسر قرآن حضرت اقدس مفتی زرولی خان صاحب نوراللہ مرقدہ فرماتے ہیں۔ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوئے۔ تو اپنے عظیم منصب امامت کے لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو آگے بڑھایا۔ حالانکہ اس وقت آپ کے چچا حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ کے داماد اور چچا زاد بھائی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں موجود تھے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء راشدین نے اس کا بھر پور خیال رکھا۔کہ جو جس عہدہ کا اہل ہو اس کو دیا جائے۔حتیٰ کہ خلفاء راشدین کے بعد بھی ہمارے اسلاف نے اس کا بھر پور خیال کرکے عہدے ان کے اہل تک پہنچائے۔

تاہم اس عہد میں امت کے باشعور طبقے اور خاص طور پر طبقہ خاص بلکہ اہلیان منبر و محراب نے اس حوالے سے یعنی امانت میں خیانت کا پوری جرأت کے ساتھ ارتکاب کیا ہے بلکہ اپنی من مانی اور ہٹ دھرمی سے امانت کے اس اہم دینی اور اسلامی تصور کو یکسر نظر انداز کر کے جرم عظیم کیا ہے۔جبکہ گزشتہ اقوام کی خاص طور پر بنی اسرائیل کی تباہی اور زوال کا ایک سبب یہ بھی ہوا کہ انہوں نے اپنے اعزازی منصب۔ دینی اور مذہبی امور کی قیادت کے لیے ایسے نااہل اور بدکردار لوگوں کو منتخب کیا جو کسی بھی اعتبار سے ان عہدوں کے اہل نہیں تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پوری قوم قعر مزلت میں چلی گئی۔

ایک حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ کہ جس شخص کو عام مسلمانوں کی کوئی ذمہ داری سپرد کی گئی ہو پھر اس نے کوئی عہدہ کسی شخص کو محض دوستی و تعلق کی مدد میں بغیر اہلیت معلوم کیے ہوئے دے دیا اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے نہ اس کا فرض مقبول ہے۔ نہ نفل یہاں تک وہ جہنم میں داخل ہو جائے۔(گلدستہ تفسیر) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا۔ یعنی جب دیکھو کہ کاموں کی ذمہ داری ایسے لوگوں کے سپرد کر دی گئی جو کام کے اہل اور قابل نہیں تو (اب اس فساد کا کوئی علاج نہیں) قیامت کا انتظار کرو۔ (معارف القرآن)

امانت داری ہی عدل کی بنیاد ہے اگر کوئی شخص امانت دار نہیں تو اس سے عدل و انصاف کی قطعی امید نہیں کی جاسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ بقول صاحب تفسیر حقانی کے جو آپ نے اس آیت کے ضمن میں لکھا ہے۔ اولا امانت کا حکم اس لیے دیا کہ جب خود اصلاح پذیر ہو جائے گا تو اس کے بعد کرسی عدالت پر بیٹھنے کی صلاحیت رکھے گا۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

Related

ShareTweetSend
Previous Post

ریسرچ اسکالر اب نوکری کے ساتھ ڈاکٹریٹ کرسکیں گے

Next Post

نوپور معاملہ: ٹوئٹ پر اکھلیش کے خلاف یوپی پولیس ایکشن لے ،خواتین کمیشن کا مطالبہ

RK News

RK News

Related Posts

خبریں

کیا مشرق وسطیٰ میں امریکی کردار کم زور ہو رہا ہے؟

مارچ 19, 2023
مضامین

تکثیری سماج میں علماء حق کی دقت (مولانا رضی الاسلام ندوی کے انٹرویو کا جائزہ)

مارچ 14, 2023
مضامین

مولانا ارشدمدنی کا بیانیہ:کس کا فائدہ،کس کا نقصان؟

فروری 22, 2023
خبریں

رشدی پر حملہ کرنے والےکو ایران کا قیمتی تحفہ

فروری 21, 2023
مضامین

راہل کے لیے دلی ہنوز دور است:تولین سنگھ

فروری 5, 2023
مضامین

‘عزت مآب’ گاۓ پر می لارڈ کا فرمانا؟

جنوری 27, 2023
Next Post
نوپور معاملہ: ٹوئٹ پر اکھلیش کے خلاف یوپی پولیس ایکشن لے ،خواتین کمیشن کا مطالبہ

نوپور معاملہ: ٹوئٹ پر اکھلیش کے خلاف یوپی پولیس ایکشن لے ،خواتین کمیشن کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
  • 18.4k Fans
  • 87k Followers
  • Trending
  • Comments
  • Latest
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

اے ٹی ایس کونہیں ملا ریمانڈ، عدالت نے پھٹکارا،مولانا کلیم کو چودہ دن کے لیے جیل بھیج دیا

ستمبر 22, 2021
عمر گوتم کی بیٹی  کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

عمر گوتم کی بیٹی کا کرب،سب نے ہمیں چھوڑدیا، لڑائ میں اکیلے رہ گیے،تنظمیں بھی خاموش،زندگی ختم سی ہوگئ

نومبر 26, 2021
پہچانیے کون ہے یہ شخص!

پہچانیے کون ہے یہ شخص!

اکتوبر 26, 2021
ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

ٹوٹ گئیں زنجیریں،آئے دیوانے باہر،کہا- جنگ جاری رہے گی

2
ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

ہندوتوا میں پھنسنے کی جگہ نئے بیانیہ پرکانگریس میں غور

2
برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

برطانوی حکمران جماعت میں ’اسلاموفوبیا ایک مسئلہ‘ ہے: رپورٹ

1
سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

سینٹرل وسٹا کی زد میں مساجد،امانت اللہ کا انتباہ

1

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023

مرادآباد کے بعد نوئیڈا میں نمازتراویح پر ہنگامہ،پولیس فورس تعینات

مارچ 29, 2023

عالمی انسانی حقوق پر مغرب کا دوہرا معیار: ایمنسٹی انٹرنیشنل

مارچ 29, 2023

أخبار حديثة

مدھیہ پردیش کے کھرگون میں لگے "جے ہندوراشٹر” کے بینر،ماحول گشیدہ

مارچ 29, 2023

جے پور بم بلاسٹ میں سزاۓ‌موت پانے والے چار مسلم نوجوان راجستھان ہائ کورٹ سے بری

مارچ 29, 2023
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کاپابندہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک وملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں وتجزیوں کے اعلی معیارکی بدولت سماج کے ہرطبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

Quick Links

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

No Result
View All Result
  • ہوم
  • خبریں
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • متفرقات
  • ہیٹ کرا ئم

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

<-- popup advt. -->
<-- popup advt. -->