نئی دہلی: جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد ہی، یونیورسٹی کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ سے رات10 بجے سے صبح 6 بجے تک کیمپس میں باہر کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
ایک نوٹس میں یونیورسٹی نے کہا، "مجاز اتھارٹی نے حالیہ واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جن میں باہر کے لوگ جے این یو کیمپس میں داخل ہوئے ہیں اور رات کے وقت امن و امان کے مسائل پیدا کیے ہیں۔” اس کے پیش نظر رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک باہر کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیوز١٨کی خبر کے مطابق جے این یو کیمپس کے رہائشیوں کو داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ نیز انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی تصدیق مین گیٹ پر آکر یا فون کے ذریعے کریں۔ بیان میں تمام فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کیمپس کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس سے قبل جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (جے این یو ایس یو) نے بدھ کو الزام لگایا کہ ایک کار میں کچھ نشے میں دھت لوگ کیمپس میں داخل ہوئے اور دو طالبات کو اغوا کرنے کی کوشش کی