نئ دہلی :گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل چھاپوں اور سینکڑوں گرفتاریوں کے بعد حکومت ہند نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) پر 5 سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔
اس پابندی کے بعد تمام ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے کہا۔پی ایف آئی کی تحقیقات ہو رہی ہے، پی ایف آئی جیسی تمام تنظیموں پر پابندی لگائی جائے، بشمول آر ایس ایس۔ سب پر پابندی لگائی جائے، سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی لگائیں، یہ اس سے بھی بدتر تنظیم ہے۔