جالور:راجستھان کے جالور میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سناتن دھرم ے بارے میں کہا کہ سناتن دھرم ہندوستان کا قومی مذہب (راشٹریہ دھرم )ہے۔ ہم سب اپنی خود غرضی سے اوپر اٹھ کر اس قومی مذہب میں شامل ہو جائیں۔ ہمارا ملک سلامت رہے۔ ہمارے ویلیو پوائنٹس کو بحال کیا جائے۔ گائے ,برہمن کی حفاظت ہو۔ اس دور میں اگر ہمارے تیرتھ استھل ناپاک ہو جائیں تو ان کی بحالی کی مہم شروع کی جاے
۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی کی کوششوں سے ایودھیا میں 500 سال بعد رام مندر بن رہا ہے۔zee tv کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس طرح ذات پات، دھرم اور مذہب کی تفریق کو چھوڑ کر آپ کا اتحاد دیکھا جا رہا ہے، اسے روزانہ کی زندگی میں سب کو قبول کرنا پڑے گا۔ ہمارا سناتن دھرم ہی ہندوستان کا قومی مذہب (راشٹریہ دھرم) ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سبھی عقیدت مندوں نے بھگوان شری رام کے عظیم مندر کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ ہندوستان کے جذبات کے مطابق آج ہندوستان کا قومی مندر بھگوان شری رام کے عظیم مندر کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے۔