گوہاٹی :
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسواسرما نےکرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ایک عجیب وغریب بیان دیا ہے ۔ سی ایم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مبینہ مجرموں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں ہیمنت بسوا سرما نے کہاکہ اگر کوئی پولیس اہلکارسے اسلحہ چھین لے اور بھاگنے کی کوشش کرے اور اس کے اوپر وہ ایک عصمت دری کاملزم ہے تو پولیس اسے سینے میں گولی نہیں مار سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ کیا ریاست میں انکاؤنٹر کا پیٹرن بن گیا ہے تو میں کہتاہوں اگر مجرم پولیس حراست سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے تو پیٹرن ہو نا چاہئے ، سرما نے کہاکہ ملز م یا مجرم پہلے گولی چلاتے ہیں یا بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تو قانون میں پولیس کو گولی چلانے کی اجازت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عام طریقہ کار میں ملزم پر چارج شیٹ دائر کیاجائے گا اور اسے سزا دی جائے گی،لیکن اگر کوئی بھاگنے کی کوشش کرتاہے تو برداشت نہیں کیاجائے گا۔
بتادیں کہ ریاست میں مبینہ طور پر پولیس کسٹڈی سے بھاگنے کی کوشش میں تقریباً ایک درجن مشتبہ عسکریت پسندوں اور مجرموں کو حال کے دنوں میں انکاؤنٹر میں مار گرایا گیا ہے ۔
سرما نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس مویشیوں کی اسمگلنگ میں شامل لوگوںکے ساتھ خصوصی طور پر سختی اختیار کرے، انہوں نے کہاکہ ’ گایوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کو ہر قیمت پر پکڑا جانا چاہئے…میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ یہ چارج شیٹ کے اسٹیج میں جائے، کیونکہ ہماری گایوں کا تحفظ ضروری ہے،‘ انہوں نے کہاکہ ایک گائے ہمارے لئے بھگوان کی طرح ہے ۔