پانی پت:راہل گاندھی کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے مشورہ دیا ہے۔ آر ایس ایس کی اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا کے آخری دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبولے نے کہا کہ راہل گاندھی کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور حقیقت کو دیکھنا چاہئے۔
سنگھ پر راہل گاندھی کے مسلسل تبصروں سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دتاتریہ ہوسبولے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے سیاسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “میں ایمرجنسی کے دوران جیل میں تھا۔ ملک کو جیل میں تبدیل کرنے والوں نے کبھی معافی نہیں مانگی۔ انہیں جمہوریت کی بات کرنے کا حق ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہیے۔ جمہوریت کیسے خطرے میں ہے؟ پورے ملک میں الیکشن ہو رہے ہیں۔