معروف ایکٹوسٹ ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل میں دو مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا قتل کے 10 سال بعد سنائی گئی۔ پونے کی ایک خصوصی UAPA عدالت نے دو م مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی اور تین دیگر کو بری کر دیا۔
ڈاکٹر دابھولکر ایک سرگرم کارکن، عقلیت پسند اور توہم پرستی کے خلاف جنگجو کے طور پر جانے جاتے تھے۔ وہ مہاراشٹرا اندھ شردھا نرمولن سمیتی یعنی MANS کے بانی تھے۔ ان کو 20 اگست 2013 کی صبح پونے کے وی آر شندے پل پر دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کے مجرموں کو سزا دینے کے لیے ایک طویل جنگ لڑی گئی۔ اس کے لیے عدالت کو بار بار مداخلت کرنا پڑی۔ اس کے لیے کئی بار عدالت نے تفتیشی ایجنسیوں کی سرزنش بھی کی۔