رام پور : (آر کے بیورو)اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے ووٹنگ کو لے کر انتہائی سخت بیان دیتےہوۓ انتظامیہ پر دھاندلی کرانے اور ووٹروں کو دہشت زدہ کرنے کا الزام لگایا سوشل میڈیا پر بھی ایسے ویڈیو آرہے ہیں جن میں الزام لگایایا گیا ہے کہ پولیس نے آی ڈی پروف اور الیکشن کمیشن کے ووٹر کارڈ ہونے کے باوجود ان سے پرچی چھین لی اور ڈنڈے مارکر بھگادیا۔
اے این آئ کے مطابق اعظم خان نے کہا کہ توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے، لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مارا پیٹا جا رہا ہے۔ پولیس محلوں میں جا رہی ہے اور ووٹ نہ ڈالنے کا کہہ رہی ہے۔ ایک محلے میں پولیس نے اتنی دھمکیاں دیں کہ لوگ گھروں کو تالے لگا کر بھاگ گئے۔ ہر طرف یہی کہا جا رہا ہے کہ ووٹ ڈالنے مت جاؤ۔اس طرح دہشت پھیلائ جارہی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔