نئی دہلی :(ایجنسی)
مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے ہفتہ کو پیگاسس اسپائی ویئر کے حوالہ سے انکشافات پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے نیویارک ٹائمز کو ’’سپاری میڈیا‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی صداقت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے ایک خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ2017 میں بھارت اور اسرائیل کےدرمیان ہوئے دو ارب ڈالر کے جدید ترین ہتھیاروں اور خفیہ آلات کے سودے میں پیگاسس اسپائی ویئر اور ایک میزائل سسٹم کی خرید اہم طور سےشامل تھی۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے سڑک ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت وی کے سنگھ نے ٹویٹ کیا: ’کیا آپ این وائی ٹی پر اعتماد کر سکتے ہیں؟ اسے ’سپاری میڈیا‘کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ‘
اس معاملے نے پچھلے سال کافی تنازع کھڑا کیا تھا اور اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے پارلیمنٹ میں ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ تاہم حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔