ممبئی :(ایجنسی)
ممبئی شیوسینا میں جاری بغاوت سے دوری دکھا رہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی حکومت کے ذریعہ لیے جانے والے فیصلوں پر سوال اٹھایا۔ بی جے پی نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو خط لکھا ہے۔ خط میں سیاسی ہنگامہ آرائی پر گورنر سے مداخلت اور حکومت کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے فیصلے پر مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا- گزشتہ 48 گھنٹوں میں 160 سے زیادہ سرکاری احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں ہونے والے ایسے واقعات شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں۔