لکھنؤ:
اترپردیش مادھیمک شکشا پریشد (یو پی ایم ایس پی) کی کلاس دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات سے متعلق ایک نوٹس وائرل ہو رہا ہے ، جس میں 5 جون سے یوپی بورڈ ایگزام- 2021 کی معلومات دی گئی ہیں۔ تاہم بورڈ نے اسے فرضی قرار دیا ہے۔
فرضی نوٹس کے مطابق 5 جون تک 10 ویں – 12 ویں کا ایگزام منعقد ہوگا۔ امتحان صبح 8 بجے سے 11:15بجے تک چلے گا۔ اترپردیش مادھیمک شکشا پریشد نے سرکاری نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیٹ شیٹ کے وائرل نوٹس کو فرضی قرار دیا ہے۔
بتادیں کہ بورڈ نے 10 ویں وبارہویں کے امتحانات ایک ماہ قبل ملتوی کردیئے تھے۔ اس سے پہلے تک یہ مانا جارہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے شاید ان امتحانات کو بھی رد کر نہ کردیا جائے ، اس درمیان وائرل فرضی نوٹس نے طلبا کے دل کی دھڑکن تیز کردیا تھا ۔
پہلے یوپی بورڈ کلاس دسویں اور بارہویں کے امتحانات 8 مئی سے 25 مئی تک مجوزہ تھے۔ انھیں کورونا بحران کے دوران ملتوی کردیا گیا۔ ریاست میں کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے لاک ڈاؤن 24 مئی تک اعلان کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یوپی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ اور ریاستی حکومت کے سوشل میڈیا ہینڈل پر امتحان سے متعلق معلومات کے لئے نظر رکھیں۔