رائے بریلی:(ایجنسی)
کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم دنیابھر سیر کر آئے لیکن دہلی میں ایک سالوں تک دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے انہوں نے ایک بار بھی ملاقات کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
رائے بریلی کے جگت پور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بے روزگاری اور مہنگائی کے مسئلے پر بھی حکومت کو گھیرا۔انہوں نے کہاوزیر اعظم پوری دنیا میں گھومے لیکن ان کی رہائش سے دس کلو میٹر کی دوری پر بیٹھے کسانوں سے ایک بار بھی ملاقات نہیں کر سکے۔
پرینکا نے کہا جب کسان نہیں مانے اور انتخابات کو صرف دو مہینے بچے اور انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ یہ تو بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ لہٰذا انہوں نے تینوں قوانین واپس لے لئے۔ پرینکا نے سوال کیا آپ نے 700 کسانوں کو مرنے پر مجبور کیوں کیا؟ آپ نے ایک سال تک کا انتظار کیوں کیا؟
کانگریس لیڈر نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے کبھی بھی اکھلیش یادو کو اپنے گھر سے باہر نکلتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انتخابات آئے اور وہ پولرائزیشن کے نام پر ووٹ مانگنے نکل پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوپی کا زمام اقتدار کانگریس کے ہاتھوں میں آتا ہے تو 100 دنوں کے اندر 12 لاکھ سرکاری نوکریوں کی اسامیاں بھری جائیں گی۔