بہار کا مشہور متنازع دائیں بازو کا حامی یوٹیوبر منیش کشیپ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گا۔ منیش کشیپ آج دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچیے گا، جس کے بعد ابی جے پی کی رکنیت دی جائے گی۔ اس سے پہلے منیش نے اعلان کیا تھا کہ وہ مغربی چمپارن سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑے گا ۔ تاہم اب الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خود کو بہار کا بیٹا کہنے والا منیش کشیپ نے بھی مغربی چمپارن سیٹ سے انتخابی مہم شروع کی تھی۔ وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن اس سے پہلے ہی اپنی من پسند پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے سال 2020 میں، ابہار کی چنپٹیا اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن بھی لڑا تھا۔ اس میں اسے شکست ہوئی۔
بٹیا ضلع کا رہنے والا منیش کشیپ اس وقت سرخیوں میں آیا جب اسے پولیس نے جعلی وائرل ویڈیو کیس میں گرفتار کیا۔ منیش کو تقریباً نو مہینے جیل میں گزارنے پڑے۔ اس کے علاوہ منیش کو ایک کامیاب یوٹیوبر کی پول پٹی کھلی کہ وہ کس طرح جعلی ویڈیو بناکر سنسنی پھیلانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کا جنون ہے اس وقت بھی بی جے پی کے لیڈروں نے اس کی حمایت کی تھی ہے اور گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا ۔یوٹیوب پر اس کے تقریباً 8.75 ملین ہیں وہ ہندتو راشٹرواد کے لئے ٹول کی طرح ہے اب بی جے پی اس کی سستی مقبولیت کو اپنے حق میں استعمال کرے گی اس میں شک نہیں کہ اس کی ویڈیوز کو نہ صرف بہار میں بلکہ ہندی اسپیکنگ بیلٹ میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
قارئین کو یاد ہوگا کہ ، جنوبی ریاست تمل ناڈو میں بہار سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر حملہ کا مبینہ ویڈیو منیش کشیپ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل سے شیئر کیا تھا، جو کافی وائرل ہوا تھا۔ یہ ویڈیو بنا کر وہ قانون کے جال میں بری طرح پھنس گیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تمل ناڈو پولیس نے اسے گمراہ کن قرار دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر بھی درج کی تھی۔ اس کے علاوہ بہار پولس کے اکنامک آفنس یونٹ (EOU) نے بھی اسی معاملے میں منیش کشیپ کے خلاف رپورٹ درج کی تھی۔
پولیس نے چھاپہ مارا تو منیش کشیپ زیر زمین چلا گیا۔ جب بٹیا پولیس نے منیش کے گھر کو اٹیچ کرنا شروع کیا تو اس نے مقامی تھانے میں خودسپردگی کی۔ EOU ٹیم نے کیس کو اپنی تحویل میں لے لیا، منیش سے پوچھ گچھ کی اور اسے جیل بھیج دیا۔ تمل ناڈو پولیس کی ٹیم پٹنہ پہنچی اور 30 مارچ 2023 کو تمل ناڈو پولیس نے اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے لیا۔ اس کے بعد منیش کشیپ تقریباً نو ماہ تک جیل میں رہا