لکھنؤ :
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری اور معروف ایڈووکیٹ ظفریاب جیلانی تیزی سے رو بصحت ہیں۔ میدانتا اسپتال سے جاری بلیٹن کے مطابق ان کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا۔ انہیں ہوش آگیا ہے، لیکن ابھی گہری نگہداشت میں ہیں،البتہ خطرے کی کوئی بات نہیںہے۔فی الحال یہ بتانا مشکل ہے کہ کب تک اسپتال میں رہیں گے۔